(+92) 0317 1118263

قادیانی

اگر کوئی قادیانی بن جائے تو اس کا حکم

فتوی نمبر :
19143
| تاریخ :
2020-10-26

اگر کوئی قادیانی بن جائے تو اس کا حکم

میری بیٹی اور داماد نے فرقہ احمدیہ قبول کر لیا ہے ۔میں آپ سے پوچھتاہوں کہ اسلام اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟میں بہت پریشان ہوں ۔براہ کرم مجھے جلد جواب عنایت فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فرقہ قادیانی جو اپنے آپ کو احمدی کہلاتے ہیں ،اپنے کفریہ عقائد مثلاً :اجراءنبوت، انکار نزول مسیح اور انبیاء کرام کی توہین وغیرہ کی بنا پر کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ،اور زندیق ہیں ۔جو شخص اسلام کو چھوڑ کر اس فرقہ میں شامل ہو جائے، وہ مرتد ہے ،اس لیے سائل کو چاہیے کہ وہ اپنے داماد اور بیٹی کو دوبارہ اسلام کی طرف لانے کی ہر ممکن کوشش کرے ،اور ضرورت پڑنے پر اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کیجا سکتی ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح : إذا رأى منكرا معلوما من الدين بالضرورة فلم ينكره ولم يكرهه ورضي به واستحسنه كان كافرا الخ- (15 / 3)
و فی رد المحتار:( قوله وكل من كان من قبلتنا لا يكفر بها) أي بالبدعة المذكورة المبنية على شبهة إذ لا خلاف في كفر المخالف في ضروريات الإسلام الخ- (1 / 561)۔ واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اکرام اللہ عنایت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 19143کی تصدیق کریں