(+92) 0317 1118263

قادیانی

قادیانی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی مختلف صورتوں کا حکم

فتوی نمبر :
60177
| تاریخ :
2004-12-01

قادیانی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی مختلف صورتوں کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص قادیانی میت کے جنازہ میں شرکت کرتا ہے ، تو اب درجِ ذیل چار صورتوں کا حکم کیا ہے؟ بالتفصیل تحریر فرما کر رہنمائی فرمائیں۔
1۔ اس شخص کو معلوم ہے کہ میت قادیانی ہے، ساتھ ساتھ یہ بات بھی معلوم ہے کہ قادیانی کےجنازہ میں شرکت ناجائز ہے۔
2۔ اس شخص کو معلوم ہےکہ میت قادیانی ہے، لیکن یہ بات معلوم نہیں کہ قادیانی کے جنازہ میں شرکت ناجائزہے؟
3۔ اس شخص کو معلوم نہیں کہ میت قادیانی ہے، البتہ یہ بات معلوم ہےکہ قادیانی کا جنازہ پڑھنا ،ناجائز ہے؟
4۔ اس کو معلوم نہیں کہ میت قادیانی ہے ، نہ ہی یہ معلوم ہے کہ قادیانی کا جنازہ پڑھنا منع ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قادیانی فرقہ ، باجماعِ امت کافر و زندیق اور دائرہ اسلام سے خارج ہے ، کسی مسلمان کیلۓ ان کےجنازہ میں شرکت جائز نہیں ، بہر کیف اس سے احتراز لازم ہے ، البتہ اگر کسی نے بھولے سے شرکت کرلی ، یا یہ معلوم ہو کہ قادیانی ہے، مگر اس پر نمازِ جنازہ پڑھنے نہ پڑھنے سے متعلق علم نہیں تھا تو اب علم ہونے کی صورت میں اپنے اس گناہ پر توبہ و استغفار کرے ، اگر میت کا قادیانی ہونے اور اس کے جنازہ میں شرکت کے ناجائز ہونے کا علم ہونے کے باوجود شرکت کی جائے تو یہ شرکت اگر قادیانیت کو عزت دینے کی بنیاد پر کی گئی ہے تو یہ دائرۂ اسلام سے خارج ہونے کا سبب ہے، جسکی وجہ سے ایسے شخص پر تجدیدِ ایمان و نکاح اور آئندہ کیلیے ایسے ناجائز امور سے مکمل احتراز بھی لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی : و لا تصل علیٰ احد منھم مات ابدا و لا تقم علی قبرہ انھم کفروا باللہ و رسولہ و ماتوا و ھم فاسقون(سورة توبه:84)۔
و فی رد المحتار : (قوله و الحق إلخ) رد على الإمام القرافي و من تبعه حيث قال : إن الدعاء بالمغفرة للكافر كفر لطلبه تكذيب الله تعالى فيما أخبر به (الی قوله) و قد علمت أن الصحيح خلافه ؛ فالدعاء به كفر لعدم جوازه عقلا و لا شرعا و لتكذيبه النصوص القطعية بخلاف الدعاء للمؤمنين كما علمت ، فالحق ما في الحلية على الوجه الذي نقلناه عنها لا على ما نقله ح فافهم اھ(1/ 523) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60177کی تصدیق کریں
0     662