نجاسات اور پاکی

باغ میں گھاس پر ، دری یا مصلے بچھائےبغیر نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
1820
| تاریخ :
2006-04-01
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

باغ میں گھاس پر ، دری یا مصلے بچھائےبغیر نماز پڑھنا

کیا ہم باغ میں گھاس پر ، بغیر دری نماز پڑھ سکتے ہیں ؟ اس پر کھاد پڑی ہوتی ہے اور کھاد گوبر سے بنتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر گوبر کے ذرات نمایاں اور تر نہ ہوں تو محض مذکور وہم کی وجہ سے اس گھاس پر نماز پڑھنے سے احتراز درست نہیں ، جبکہ اس صورت میں بھی کسی پاک و صاف کپڑے وغیرہ پر نماز پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (هي) ستة (طهارة بدنه) أي جسده (إلی قوله) (من حدث) بنوعيه، و قدمه لأنه أغلظ (و خبث) مانع كذلك (و ثوبه) (إلی قوله) (و مكانه) أي موضع قدميه أو إحداهما إن رفع الأخرى و موضع سجوده اتفاقا في الأصح ، لا موضع يديه و ركبتيه على الظاهر إلا إذا سجد على كفه اھ (1/ 402)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 1820کی تصدیق کریں
0     669
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات