نجاسات اور پاکی

پیشاب کے قطرات - پوسٹ میکٹوریشن ڈربل(سلسل بول) کا حکم

فتوی نمبر :
15781
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

پیشاب کے قطرات - پوسٹ میکٹوریشن ڈربل(سلسل بول) کا حکم

السلام علیکم! مجھے پوسٹ میکٹوریشن ڈربل کا مسئلہ ہے (پیشاب نہیں رکتا ختم ہونے کے بعد آجاتا ہے اور کچھ قطرے پیشاب کے آتے رہتے ہیں اس مسئلے کی وجہ سے استنجاء کا کیا طریقہ کار ہے؟ میں ٹیشو پیپر استعمال کرتا ہوں (پانی بہانے کے بعد) اسے روکنے کے لیے، کیا یہ صحیح طریقہ ہے اور کافی ہے؟ برائے مہربانی جتنی جلدی ہوسکے جواب دے دیں، میں اپنی عادت کی وجہ سے بہت پریشان ہوں، معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ قبول کرتے ہیں کہ نہیں، میں پانچ چھ سال سے ٹیشو پیپر استعمال کرتا ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جو صورت سائل نے بیان کی ہے، اگر اس بیماری کے دوران کسی بھی نماز کے پورے وقت میں عذر کے تسلسل کی وجہ سے اُسے اتنا وقت بھی نہ ملے، جس میں وہ کامل طہارت کے ساتھ وقتیہ نماز ادا کرسکے تو اس صورت میں شرعاً وہ معذور کے حکم میں داخل ہوجائے گا، اور تفصیل اس حکم کی یہ ہے کہ مثلاً ادائیگی ظہر کے لیے وہ ظہر کے شروع وقت سے اخیر وقت تک انتظار کرے، اگر اُسے اس دوران اتنا وقت نہ ملے کہ وہ کامل طہارت کے ساتھ نماز ظہر ادا کرسکے تو عصر کا وقت داخل ہونے سے قبل ظہر کے اخیر وقت میں وضو کرکے فقط فرض نماز ادا کرے، اس کے بعد نمازِ عصر کی ادائیگی کے لیے پورا وقت انتظار کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ جماعت سے پہلے وضو کرکے نماز عصر باجماعت ادا کرے، اس دوران اگر کچھ قطرے گِر بھی جائیں تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا، اسی طرح مغرب و عشاء میں بھی ایسا ہی کرے، کہ ہر نماز کے لیے الگ الگ وضو کرلیا کرے، اس پورے وقت میں اگر اس کے علاوہ کوئی دوسرا ناقضِ وضو نہ پایا گیا تو مذکور عذر کے صادر ہونے سے اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا، البتہ اس دوران اگر پورا وقتِ نماز کوئی ایسا گزر جائے کہ اس پورے وقت میں یہ عذر اُسے ایک مرتبہ بھی لاحق نہ ہوا ہو تو شرعاًوہ معذور نہیں رہے گا، اس مسئلہ کو اچھی طرح سمجھ کر اس کے موافق عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی التنویر: وصاحب عذر من به سلس أو استطلاق بطن أو انفلات ریح أو استحاضة ان استوعب عذره تمام وقتِ صلوٰة مفروضة (إلی قوله) وحكمه الوضوء لكل فرض ثم یصلی فیه فرضا ونفلا فإذا خرج الوقت بطل. اهـ (ج۱، ص۳۰۵)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 15781کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات