قضا کی ادائیگی کیسے ہوتی ہے ا و ر کیا قضا صرف فرض نماز کی ادا کی جاتی ہے؟میں پندرہ سال کی اپنی قضا نمازیں پڑھنا چاہتی ہوں، یہ تو نہیں پتہ کہ اب تک کتنی نمازیں پڑھی ہیں، ا س لئے میں نے نماز فرض ہونے سے اب تک کی عمر کا اندازہ لگاکر پندرہ سال کی قضا پڑھنے کا ارادہ کیا ہے، جو میں جلد سے جلد ادا کرنا چاہتی ہوں، میری رہنمائی کیجیے کہ قضا کی نیت کیا ہوگی، ہر وقت میں کون کون سی قضا پڑھی جائے گی؟
قضا جس طرح فرض نمازوں کی ہوتی ہے وتر واجب کی بھی ہوتی ہے، جبکہ قضا کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں، بلکہ مکروہ اوقات (طلوعِ افتاب، غروب آفتاب ا و ر عین زوال کے وقت) کے علاوہ جب چاہیں ا و ر جتنی چاہیں پڑھ سکتے ہیں ا و ر قضا پڑھتے وقت نیت ا س طرح کرے مثلاً یہ کہ ظہر کی جتنی نمازیں میری ذمہ قضا ہیں ان میں سے پہلی نماز قضا پڑھنی ہے، ا س طرح نیت ہر نماز کا نام لے کر کی جائے۔
کما فی الدر: وقضاء الفرض والواجب والسنة فرض وواجب وسنة لف ونشر مرتب وجمیع اوقات العمر وقت للقضاء الا الثلاثة المنهیة. (۲/ ۶۶)
وفی الفقه الاسلامی: من علیه فوائت کثیرة لا یدری عددها یجب علیه ان یقضی حتی یغلب علی ظنه براءة ذمته وعلیه أن یعین الزمن فینوی أول ظهر علیه أدرك وقته ولم یصله، أو ینوی آخر ظهر علیه ادرك وقته ولم یصله، وذلك تسهیلا علیه. (۲/ ۱۴۳) واللہ اعلم بالصواب