مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی رقم سے ہسپتال کی تعمیر خریدنے کا حکم

فتوی نمبر :
101343
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوۃ کی رقم سے ہسپتال کی تعمیر خریدنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ : ایک ڈاکٹر صاحب فلاحی ادارہ ایک گاؤں میں چلا رہے ہیں جو مکمل زکوٰۃ، صدقے کے پیسوں سے چل رہا ہے اب وہ چاہتے ہیں جو بلڈنگ ان کے استعمال میں ہسپتال کی ہے وہ خریدی جائے ، تو کیا اس کے لیے زکوٰۃ، صدقے کے پیسوں کا استعمال ہوسکتا ہے؟ اس علاقے میں سب غریب ہیں اور پسماندہ علاقہ ہے۔برائے کرم اپنی رائے سے آگاہ کیجیے گا۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ادائیگی زکوۃ کیلئے ضروری ہے کہ مال زکوۃ کسی مستحق زکوۃ شخص کو مالک بناکر دیدیا جائے، لہذا اموال زکوۃ براہ راست کسی بھی ایسے مصرف میں خرچ کرنا جس میں مستحق فرد کی تملیک کا عنصر نہ پایا جاتا ہو شرعاً درست نہیں، اور نہ ہی اس سے ادائیگی زکوۃ درست ہوگی، لہذا صورت مسئولہ میں ہسپتال کی بلڈنگ خریدنا چونکہ ایسی چیز نہیں جو مستحقین زکوۃ کوبراہ راست تملیک کا فائدہ دے رہا ہو اس لیے زکوۃ اور صدقہ واجبہ کی رقم سے مذکور بلڈنگ خریدنا جائز نہ ہوگا، تاہم اگر توکیل یا تملیک کا حیلہ اختیار کرنے کے بعد اس رقم سے مذکور بلڈنگ خرید لیا جائے تو ایسا کرنا شرعاً درست ہوگا،ا ور زکوۃ کی ادائیگی بھی درست ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: ويشترط أن يكون الصرف (تمليكا) لا إباحة كما مر (لا) يصرف (إلى بناء) نحو (مسجد و) الخ
وفي رد المحتار تحت (قوله: نحو مسجد) كبناء القناطر والسقايات وإصلاح الطرقات وكري الأنهار والحج والجهاد وكل ما لا تمليك فيه زيلعي.(كتاب الزكوة، باب مصرف الزكوة و العشر، ج: ٢، ص: ٣٤٤،مط: سعيد)
وفي الهندية: ولا يجوز أن يبني بالزكاة المسجد، وكذا القناطر والسقايات، وإصلاح الطرقات، وكري الأنهار والحج والجهاد وكل ما لا تمليك فيه، ولا يجوز أن يكفن بها ميت، ولا يقضى بها دين الميت كذا في التبيين، ولا يشترى بها عبد يعتق، ولا يدفع إلى أصله، وإن علا، وفرعه، وإن سفل كذا في الكافي.(كتاب الزكوة ، الباب السابع في المصارف، ج: ١، ص: ١٨٨، مط: ماجدية)
وفي بحر الرائق: (قوله وبناء مسجد وتكفين ميت وقضاء دينه وشراء قن يعتق) بالجر بالعطف على ذمي، والضمير في دينه للميت وعدم الجواز لانعدام التمليك الذي هو الركن في الأربعة؛(إلى قوله) والحیلۃ في الجواز فی ہذہ الأربعۃ أن یتصدق بمقدار زکاتہ علی فقیر ثم یأمرہ بعد ذلک بالصرف إلی ہذہ الوجوہ فیکون لصاحب المال ثواب الزکاۃ وللفقیر ثواب ہذہ القرب كذا في المحيط.(كتاب الزكوة، باب مصرف الزكوة، ج: ٢، ص: ٢٦١، مط: دار الكتاب الإسلامي)
وفي الهندية: لا يجوز دفع الزكاة إلى من يملك نصابا أي مال كان دنانير أو دراهم أو سوائم أو عروضا للتجارة أو لغير التجارة فاضلا عن حاجته في جميع السنة هكذا في الزاهدي(الى قوله) ویجوز دفعھا إلی من یملک أقل من النصاب وإن کاصحیحا مکتسبا (، کتاب الزکاۃ، الباب السابع في المصارف: ج: ١، ص: ١٨٩،مط: ماجدیۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 101343کی تصدیق کریں
0     33
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عباسی خاندان کو زکوۃ دینے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • قطب شاہی اعوان کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • ہسپتال کے سامان وغیرہ لینے کے لئے زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مال زکوٰۃ سے کسی کو حج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی تملیک کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • مدرسہ کی تعمیروغیرہ میں زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • مقروض بھائی کو زکوۃ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • زکوٰۃ کے مستحق کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • بیت المال فنڈ سے سید کا علاج کروانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • اپنے استاد کو صدقہ خیرات دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ کی رقم سے رفاہ عام جیسے ہسپتال وغیرہ بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیانانی کو زکوۃ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • اعضاء کی پیوند کاری کروانے کیلئے زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ سے ویلفیئر چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مستحق شخص کو نصاب سے زیادہ زکوۃ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
  • زکوۃ کی رقم سے سیلاب متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • استاد یا ملازم کو زکوۃ کی رقم سے تنخواہ دینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 2
  • غریب اور کچی آبادی کے اسکول میں یتیم بچوں کے لئے زکوۃ

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • کیا گھر کے ملازمین کو زکوۃ دینا منع ہے

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مدرسہ کیلئے زکوۃ وغیرہ کی رقم لینا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 1
  • تعمیرات، طبی آلات ودیگر طبی لوازمات پر رقمِ زکوٰۃ سے اخراجات کرنا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • زکوٰۃ کی رقم کا بہترین مصرف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 0
  • مہتمم و ناظمِ مدرسہ کا زکوۃ کی رقم ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   مصارف زکوۃ و صدقات 4
Related Topics متعلقه موضوعات