کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے شہر و مضافات سے اندرون و بیرون ملک سال /7 ماہ کے لئے دعوت و تبلیغ جہد دین متین کے لئے ہر سال اللہ تعالیٰ کے راستے میں خروج ہوتا ہے اور جن کی وصولی اور سعی کے لئے مجھے اور میرے ساتھیوں کو ایسے علاقوں و مضافات میں جانا پڑتا ہے اور بعض ساتھی جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں جاتے ہیں ان کے زاد راہ یا گھر والوں کی مالی معاونت زکوۃ ،صدقہ ،یا ہدیہ کی مدمیں کی جاسکتی ہے ۔
واضح ہوکہ زکوۃ و صدقات واجبہ کی درست ادائیگی کے لئے تملیک (یعنی کسی مستحق زکوۃ شخص کو مالک بنانا) شرعاً ضروری ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر جماعت میں جانے والے افراد خود یا ان کے اہل خانہ مستحق زکوۃ ہوں یعنی ان کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے بقدر مال تجارت ،نقدی اور حاجات اصلیہ سے زائد سامان موجود نہ ہو اور وہ سید بھی نہ ہوں تو انہیں یا ان کے اہلِ خانہ کو زکوٰۃ کی رقم دے کر یا اس رقم سے زاد راہ فراہم کرکے ان کو بطور ملکیت دیکر ان کی مالی معاونت کرنا شرعاً جائز ہےاور اس طرح کرنے سے اصل مالکان کی زکوۃ بھی ادا ہوجائے گی ، اسی طرح صدقات نافلہ اور ہدایا کی مد سے بھی ان کی معاونت کرنا باعث اجر و ثواب ہے۔
کما فی الفتاوی الھندیہ: ويجوز دفعها إلى من يملك أقل من النصاب وإن كان صحيحا مكتسبا كذا في الزاهدي (الباب السابع فی المصارف،ج1،ص:189 ط:دار الفكر)
وفی البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري: وكذلك ابن السبيل له أخذ الزكاة مع وجوبها عليه في ماله الذي ببلده (شروط وجوب الزکوۃ،ج2،ص:222 ط:دار الكتاب الإسلامي)
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1