السلام علیکم ؛مجھے ایک شخص کے بارے میں فتویٰ چاہیے، وہ آدمی وڈیرے کا بیٹا ہے، آج سے 11 سال پہلے وہ بہت اچھا کماتا تھا، پھر کوئی دشمنی ہوئی جس کی وجہ سے اس کی نوکری ختم ہو گئی، اس وقت سے آج تک وہ کوئی کام نہیں کر سکا، کبھی اس کے پاس پیسے ہوتے ہیں اور کبھی بالکل نہیں ہوتے، وہ شادی شدہ ہے، اس کی بیوی اور ایک بیٹی ہے، بیوی اپنے اخراجات اپنے والد سے لیتی ہے اور بیٹی کے اخراجات اس کا دادا دیتا ہے، اس شخص کا اپنا بہت بڑا حصہ (وراثت/جائیداد میں) ہے، جو اس کا باپ اسے نہیں دیتا، اسی وجہ سے وہ کبھی کبھار مجھ سے پیسے مانگتا ہے، میرا اس سے درمیانہ سا تعلق ہے، میں اسے منع نہیں کر سکتی، پہلے میں اسے پیسے دے دیتی تھی، مگر اب میری مالی حالت تنگ ہے اس لیے نہیں دے سکتی، کیا میں اسے زکوٰۃ کے پیسے دے سکتی ہوں؟ اس بارے میں مجھے فتویٰ درکار ہے۔ جزاک اللہ
مذکور شخص اگر واقعی مستحق زکاۃ ہو، یعنی اس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے بقدر نقدی ، مال تجارت اور حاجات اصلیہ سے زائد سامان موجود نہ ہو اور وہ سید بھی نہ ہو تو ایسی صورت میں سائلہ کے لیے زکوۃ کی رقم سےاس کی مدد کر نے کی گنجائش ہے ۔
كما في الدر المختار : باب المصرف أي مصرف الزكاة والعشر، وأما خمس المعدن فمصرفه كالغنائم (هو فقير، وهو من له أدنى شئ) أي دون نصاب أو قدر نصاب غير تام مستغرق في الحاجة (ومسكين من شئ له) على المذهب، لقوله تعالى: * (أو مسكينا ذا متربة) * (البلد: 13) وآية السفينة للترحم إلخ (باب المصرف ، ج : ٣ ، ص : ٢٨٣ ، ٢٨٤ ، ط : دار العالم الكتب)
وفي الھندية : (منها الفقير) وهو من له أدنى شيء وهو ما دون النصاب أو قدر نصاب غير نام وهو مستغرق في الحاجة فلا يخرجه عن الفقير ملك نصب كثيرة غير نامية إذا كانت مستغرقة بالحاجة كذا في فتح القدير إلخ (باب المصارف ، ج : ١ ، ص : ٢٠٦ ، ط : دار الكتب العلمية)
وفي البحر الرائق : والأولى أن يفسر الفقير بمن له ما دون النصاب كما في النقاية أخذا من قولهم يجوز دفع الزكاة إلى من يملك ما دون النصاب أو قدر نصاب غير تام، وهو مستغرق في الحاجة إلخ (باب المصرف ، ج : ٢ ، ص : ٤١٩ ، ط : دار الكتب العلمية)
رفاہی ادارہ "چیرٹی رائٹ آف پاکستان" میں رقمِ زکوۃ کے استعمال کی مختلف صورتوں کے احکام
یونیکوڈ مصارف زکوۃ و صدقات 1