احکام وراثت

ترکہ والی زمین کا کرایہ کسی ایک وارث پر خرچ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
100111
| تاریخ :
2026-10-07
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ والی زمین کا کرایہ کسی ایک وارث پر خرچ کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک گھر میں چھ بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ اور بھائیوں میں سے تین کی دماغی توازن کمزور ہے اور بہنوں میں سے ایک بہن بھی بیمار ہے جس کی دوائیوں کا سالانہ خرچہ (40000)ہزار روپے ہے اور یہ خرچہ ایک بھائی برداشت کر رہا ہے جو خود کرائے کے گھر میں رہ رہا ہے۔ اور باقی بھائی دوائیاں لینے میں امداد نہیں کرتے ہیں لیکن ان بھائیوں اور بہنوں کی ایک زمین گاؤں میں کرایہ پر دی گئی ہیں جس کا سالانہ کرایہ (30000)ہزار روپے ہیں جو ان سب کے درمیان مشترک ہیں تو کیا جو بھائی بہن کی دوائیوں کا خرچہ برداشت کر رہا ہے اس کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ یہ دوائیاں اس زمین کا سالانہ کرایہ لے کر بہن کو دلوا دیں یا نہیں؟ نوٹ والدین کا انتقال ہو چکا ہے ورثہ یہی مذکورہ بالا ہیں ، زمین سب میں مشترک ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں مذکور زمین اگر والدین سے وراثت میں ملی ہو تو سوال میں مذکور تمام ورثاء اس زمین اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اپنے شرعی حصہ کے بقدر حقدار ہیں ، کسی ایک وارث کا اس میں اپنی مرضی سے تصرف کرنا اور باقیوں کو محروم رکھنا شرعاً جائز نہیں،لہذا صورت مسؤلہ میں بہن کی دوائیوں کا خرچہ اٹھانے والے بھائی کیلئے جائز نہیں ہے کہ مذکور مشترکہ زمین کی تمام آمدنی ازخود بیمار بہن کی دوائی میں خرچ کریں،بلکہ اس پر لازم ہے کہ مذکور رقم وصول کرنے کے بعد ہر ایک کو اس کے حصہ کی بقدر رقم دیدیں۔ہر ایک کو اس کے حصے کی بقدر رقم پہنچنے کے بعد اگر کوئی فرد اپنا حصہ بہن کے علاج ومعالجہ یا دوائی وغیرہ کیلئے دیدیتا ہے تو ایسا کرنا درست ہے اور صحت مند بھائیوں کو ایسا ہی کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی دررالحکام: تقسم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك بين أصحابها بنسبة حصصهم، يعني إذا كانت حصص الشريكين متساوية أي مشتركة مناصفة فتقسم بالتساوي وإذا لم تكن متساوية بأن يكون لأحدهما الثلث وللآخر الثلثان فتقسم الحاصلات على هذه النسبة؛ لأن نفقات هذه الأموال هي بنسبة حصصهما،اھ(تقسيم حاصلات الأموال المشتركة،ج: 3،ص: 26،مط: دارالجیل)
و فی الدرالمختار: لا يجوز التصرف في مال غيره بلا إذنه ولا ولايته،اھ(كتاب الغصب،ج: 6،ص: 617،مط: دارالفکر)
و فی العنایة: (والنفقة لكل ذي رحم محرم إذا كان صغيرا فقيرا أو كانت امرأة بالغة فقيرة أو كان ذكرا بالغا فقيرا زمنا أو أعمى) لأن الصلة في القرابة القريبة واجبة دون البعيدة، والفاصل أن يكون ذا رحم محرم، وقد قال الله تعالى {وعلى الوارث مثل ذلك} وفي قراءة عبد الله بن مسعود " وعلى الوارث ذي الرحم المحرم مثل ذلك ثم لا بد من الحاجة والصغر والأنوثة والزمانة والعمى أمارة الحاجة لتحقق العجز، اھ(باب النفقة،ج: 4،ص: 419،مط: دارالفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100111کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
Related Topics متعلقه موضوعات