کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں، کہ کیا کسی جامع مسجد میں امام کے پیچھے جائے نماز بچھاکر کسی کیلئے جگہ خاص کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ اور اگر کوئی بندہ نماز پڑھتے ہوئے اس جائے نماز پر پاؤں رکھ دے، تو اس کو گستاخی شمار کرنا کیسا ہے؟ جبکہ جائے نماز خالی پڑھا ہو، کوئی بیٹھا ہوا بھی نہ ہو، جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں۔
واضح ہو کہ مسجد اللہ تعالیٰ کا گھرہے، کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، اس میں ہر عام و خاص بلا امتیاز آکر عبادت کرسکتا ہے، لہذا مسجد میں کسی بھی شخص کا اپنے لئے جگہ مختص کرنا اس طور پر کہ اس کے عدم موجودگی کی صورت میں بھی وہاں مصلی وغیرہ پڑا رہے، اور کسی دوسرے بندے کو وہاں بیٹھنے کی اجازت نہ ہو، شرعاً درست نہیں۔ جبکہ بچھائے گئے جائے نماز پر کسی نمازی کا پاؤں رکھنا کوئی بے ادبی یا گستاخی شمار نہیں ہوتی، بلکہ جماعت کھڑی ہونے کی صورت میں اگر وہاں کوئی موجود نہ ہو یا موجود ہو لیکن جائے نماز کی چوڑائی کی وجہ سے درمیان میں جگہ خالی بچ رہی ہو تو اتصال صفوف کی وجہ سے اس جگہ کو مکمل کرنا شرعاً بھی ضروری ہے،اس لئے اس پر ناراضگی کا اظہار کرنا قطعاً غلط اور احکام شرعیہ سے نا واقفیت پر مبنی ہے، اس لئے اس طرز عمل سے احتراز چاہئے۔
کما فی الرد تحت قول الدر: (قوله وتخصيص مكان لنفسه) لأنه يخل بالخشوع، كذا في القنية: أي لأنه إذا اعتاده ثم صلى في غيره يبقى باله مشغولا بالأول، بخلاف ما إذا لم يألف مكانا معينا (قوله وليس له إلخ) قال في القنية: له في المسجد موضع معين يواظب عليه وقد شغله غيره. قال الأوزاعي: له أن يزعجه، وليس له ذلك عندنا اهـ أي لأن المسجد ليس ملكا لأحد بحر عن النهايةقلت: وينبغي تقييده بما إذا لم يقم عنه على نية العود بلا مهلة، كما لو قام للوضوء مثلا ولا سيما إذا وضع فيه ثوبه لتحقق سبق يده تأمل.اھ (کتاب الصلوٰۃ، باب ما یفسد الصلوٰۃ ومایکرہ فیھا،فرع افضل المساجد،ج:1، ص:662، ط: سعید)
امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا
یونیکوڈ اشیاء و مصارف مسجد 5مسجد سے کتاب پڑھنے کی خاطر گھر لے کر آنا اور پھر اپنے پاس ہی رکھ لینا جائز ہے؟
یونیکوڈ اشیاء و مصارف مسجد 0امام کو مسجد کے چندہ سے اس کی برطرفی کی صورت میں تنخواہ کے طور پر اضافی پیسے دینا
یونیکوڈ اشیاء و مصارف مسجد 0