اشیاء و مصارف مسجد

امام کو مسجد کے چندہ سے اس کی برطرفی کی صورت میں تنخواہ کے طور پر اضافی پیسے دینا

فتوی نمبر :
79319
| تاریخ :
2024-11-14
عبادات / احکام مسجد / اشیاء و مصارف مسجد

امام کو مسجد کے چندہ سے اس کی برطرفی کی صورت میں تنخواہ کے طور پر اضافی پیسے دینا

مسجد کمیٹی نے 2 سال کے معاہدے کے ساتھ امام مقرر کیا۔ امام مدرسہ قائم نہ کر سکے اور نماز اور جمعہ کے خطبات کے لئے دیر سے آ رہے تھے اور ان کی کارکردگی مناسب نہیں تھی ۔ کمیٹی نے بار بار مشاورت کی اور درخواست کی اور امام کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے متعدد بار متنبہ کیا، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، لہذا کمیٹی نے 2 سال کے معاہدے سے 4 ماہ پہلے امام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ ہم یا امام 2 ماہ کا نوٹس دے سکتے ہیں اور باہمی رضامندی سے ملازمت چھوڑ سکتے ہیں۔ امام نے 2 مرتبہ زبانی طور پر رضامندی ظاہر کی کہ انہیں 2 ماہ کی برطرفی کا نوٹس دیا جائے، لیکن پھر اپنا ارادہ تبدیل کر لیا اور ہمیں بقیہ 4 ماہ کے لئے معاہدہ مکمل کرنے کے لئے مجبور کر رہے ہیں، ورنہ وہ معاملات کو برطانیہ کی عدالت میں لے جائیں گے۔ مسجد کمیٹی کے پاس عدالتی کیس کے لئے وقت یا رقم نہیں ہے، لہذا یہ تجویز دی گئی کہ انہیں 4 ماہ کی تنخواہ دی جائے اور نئے امام کو لایا جائے کیونکہ ان کے ساتھ پہلے ہی معاہدہ ہوچکا تھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا امام کے لیے کمیٹی کو معاہدہ مکمل کرنے اور بغیر کام کیے 4 ماہ کی تنخواہ لینے پر مجبور کرنا شریعت میں جائز ہے؟ یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ عوام کا پیسہ ہے، اللہ کی رضا کے لیے مسجد کو دیا گیا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اور واقعۃً مذکور امام اپنے فرائض منصبی میں غفلت اور لاپرواہی برت رہے ہوں تو ان کا یہ عمل شرعاً جائز نہیں، بلکہ اس کی وجہ سے وہ گناہ کے مرتکب ہو رہے ہیں ، ان پر لازم ہے کہ اپنے اس رویہ سے باز آتے ہوئے فرائض منصبی کو ذمہ داری کے ساتھ پوارا کرنے کا اہتمام کرے ، ورنہ بصورتِ دیگر ان کے لیے تنخواہ حلال و طیب نہ ہوگی ،البتہ جس طرح امام صاحب پر اپنے فرائضِ منصبی کے مطابق تفویض کردہ ذمہ داری پوری کرنا لازم ہے بعینہ اسی طرح مسجد کمیٹی کے ذمہ بھی مذکور معاہدہ میں درج شرائط کے مطابق اس معاہدہ کی پاسداری کرنا ضروری ہے، البتہ اگر دونوں فریق باہمی رضامندی اور اتفاق سے اس معاہدہ کو ختم کرنا چاہیں تو شرعاً اس کی گنجائش ہے، تاہم قبل از وقت معاہدہ ختم کرنے کی صورت میں اگر امام صاحب کی کوتاہی ثابت شدہ ہو تو اس صورت میں ان کے لیے آئندہ کی ذمہ داری ادا کیے بغیر چار ماہ کی یکمشت تنخواہ وصول کرنا جائز نہیں ، اور اگر کوتاہی مسجد کمیٹی کی ہو تو اس صورت میں امام صاحب معاہدہ کے مطابق بقیہ چار ماہ کی تنخواہ وصول کر سکتے ہیں، لیکن اس تنخواہ کی ادئیگی کے لیے مسجد کی اجتماعی فنڈ کی رقم استعمال کرنا جائز نہیں ، بلکہ اس نقصان کی تمام تر ذمہ داری مسجد کمیٹی کے ذمہ داران پر عائد ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال تعالیٰ: وَأَوۡفُواْ بِٱلۡعَهۡدِۖ إِنَّ ٱلۡعَهۡدَ كَانَ مَسۡـُٔولٗا(الإسراء: ٣٤)-
و فی فقہ الاسلامی و أدلتہ: وهناك فرق ثان بينهما من ناحية الحكم (أي الأثر المترتب على العقد)، وهو أن العقد يلزم الوفاء به من العاقد ديانة وقضاء باتفاق الفقهاء، لقوله تعالى: {يا أيها الذين آمنوا أوفوا بالعقود} [المائدة:1/ 5] وقوله سبحانه: {وأوفوا بالعهد} [الإسراء:34/ 17]. ‌أما ‌الوعد ‌فلا ‌يلزم الوفاء به قضاء، بل الوفاء به مندوب مطلوب ديانة ومن مكارم الأخلاق. فلو وعد شخص غيره ببيع أو قرض أو هبة مثلاً لا يجبر على الوفاء بوعده بقوة القضاء، بل يندب له تنفيذه ديانة؛ لقوله تعالى: {يا أيها الذين آمنوا لمَ تقولون ما لا تفعلون، كبُر مقتاً عند الله أن تقولوا ما لا تفعلون} [الصف:2/ 61 - 3] وقال النبي صلى الله عليه وسلم: «آية المنافق ثلاث: إذا حدث كذب، وإذا وعد أخلف، وإذا اؤتمن خان» اھ ( الزواج بعاقد واحد، ج: 4، ص: 2928، ناشر: دار الفکر سوریا )-
و فیہ أیضاً: وقال الحنفية: ‌يلزم ‌الوعد ‌إذا ‌صدر معلقاً على شرط منعاً لتغرير الموعود. وعبروا عن ذلك بقاعدة فقهية: (المواعيد بصورة التعاليق تكون لازمة) (م 38 مجلة) وقال ابن نجيم: «لا يلزم الوعد إلا إذا كان معلقاً» مثل أن يقول شخص لآخر: إذا لم يعطك فلان ثمن المبيع، فأنا أعطيه لك. فيلزمه إعطاؤه حينئذ؛ لأن الوعد اكتسى صفة الالتزام والتعهد اھ ( الزواج بعاقد واحد، ج:4، ص: 2929، ناشر: دار الفکر سوریا )-
و فی شرح المجلۃ: الأجیر الخاص یستحق الأجرۃ إذا کان فی مدۃ الإجارۃ حاضراً للعمل اھ ( ج: 2، ص: 239، ناشر: مکتبۃ اسلامیۃ )-
و فی الدر المختار : ( والثانی ) و ھو الأجیر ( الخاص ) و یسمی أجیر واحد ( و ھو من یعمل لواحد عملاً مؤقتاً بالتخصیص و یستحق الأجر بتسلیم نفسہ فی المدۃ و إن لم یعمل کمن استوجر شھراً للخدمۃ أو ) اھ باب ضمان الأجیر، ج: 6، ص: 69، ناشر: سعید )-
و فی الدر المختار: و فیہ : سئل ظھیر الدین عمن استأجر رجلاً لیعمر لہ فی الضیعۃ فلما خرج لزل المطر فامتنع بسببہ ھل لہ الأجر ؟ قال لا اھ (‌‌باب ما يجوز من الاجارة وما يكون خلافا فيها أي في الاجارة، ج: 6، ص: 43، ناشر: سعید )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79319کی تصدیق کریں
0     194
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے اضافی سامان اور پرانی مسجد کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مقامی تبلیغی حضرات کا مسجد میں کھانا،پینا اور لائٹ وغیرہ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کسی وجہ سے مسجد کو بیچنا،اور اسکی اشیاء کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 3
  • مسجد کی اشیاء جنریٹر وغیرہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پیسوں سے وکیل کی فیس دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ٹیکس چھپانا - ملکی قوانین کی خلاف ورزی

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 5
  • دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے کسی کے کفر کا فتوی نکلوانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شوہر کو گالی دینے سے ایمان و نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • شہید مسجد کی لکڑی و ملبہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی پرانی اشیاء بیچ کران پیسوں سے نئی اشیاء خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • فتنہ کے ڈر سے مسجد فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کی زمین پر مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے کمرے کو کرایہ پر دے کر اس کی آمدنی مسجد میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد میں دی جانے والی رقم کی حیثیت

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کیامسجد کی کوئی چیز مسجد کے علاوہ باہر استعمال کرنا شرعاً درست ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پانی سے وضو کرکے بغیر عبادت کے نکلنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد منہدم کرکے دوسری جگہ مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • خادمِ مسجد کو مسجدکی گیس سے کنکشن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی وقف زمین عام آدمی استعمال کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد یا عیدگاہ میں امراء کیلئے صفوں میں جگہ مختص کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد سے کتاب پڑھنے کی خاطر گھر لے کر آنا اور پھر اپنے پاس ہی رکھ لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امام کو مسجد کے چندہ سے اس کی برطرفی کی صورت میں تنخواہ کے طور پر اضافی پیسے دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی ازسرنو تعمیر کے دوران پرانے نقشہ کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات