اشیاء و مصارف مسجد

فتنہ کے ڈر سے مسجد فروخت کرنا

فتوی نمبر :
61002
| تاریخ :
2022-12-05
عبادات / احکام مسجد / اشیاء و مصارف مسجد

فتنہ کے ڈر سے مسجد فروخت کرنا

کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے مسجد کیلئے زمین وقف کردی تو اس زمین کیساتھ اہل حدیث نے مسجد بنائی تو اب یہ شخص فتنے کے ڈر سے یہ مسجد یہاں سے تبدیل کرنا چاہتا ہے اور اس کے مٹیریل کو فروخت کرنا چاہتا ہے اور اس کے پیسوں پر دوسری جگہ زمین خریدنا چاہتا ہے تو اب اس کا حکم کیا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں یہ وضاحت موجود نہیں کہ وقف شدہ زمین پر مسجد تعمیر ہوکر اس میں نمازیں شروع ہوچکی ہیں یا ابھی صرف زمین وقف کی گئی ہے،لیکن باقاعدہ اذان واقامت کے ساتھ نمازیں شروع نہیں ہوئیں ،تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا،تاہم اگر زمین صرف وقف کی گئی ہو، لیکن اس زمین پراذان واقامت کے ساتھ ایک دفعہ بھی باجماعت نماز ادا نہ کی گئی ہو تو ایسی صورت میں اس پر مسجدِ شرعی کے احکام لاگو نہ ہوں گے،چنانچہ اگر آگے چل کرفتنہ وفساد اور آپس کے لڑائی جھگڑے کا ہونا یقینی ہو تو ایسی صورت میں بمجبوری اس زمین کو بیچ کراس کی قیمت سےدوسری جگہ خرید کرمسجد بنائی جاسکتی ہے، لیکن اگر اس زمین پر مسجد تعمیر ہوکر اس میں ایک دفعہ اذان واقامت کے ساتھ باجماعت نماز ادا ہوچکی ہو تو وہ زمین تا قیامت مسجد رہے گی، اس کا فروخت کرنا، توڑ کر دوسری جگہ منتقل کرنا یا اس کے مٹیریل کو بیچ کر دوسری جگہ مسجد بنانا کسی حال میں جائز نہیں،جس سے بہرصورت احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في التنزيل العزيز: ﴿وأن المساجد لله فلا تدعوا مع الله أحدا﴾ (الجن: 18).
وفي «صحيح البخاري»: حدثنا هارون، حدثنا أبو سعيد مولى بني هاشم، حدثنا صخر بن جويرية، عن نافع، عن ابن عمر رضي الله عنهما: أن عمر تصدق بمال له على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، وكان يقال له ثمغ، وكان نخلا، فقال عمر: يا رسول الله، إني استفدت مالا وهو عندي نفيس، فأردت أن أتصدق به، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: «تصدق بأصله لا يباع ولا يوهب ولا يورث ولكن ينفق ثمره». فتصدق به عمر، فصدقته ذلك في سبيل الله، وفي الرقاب، والمساكين، والضيف، وابن السبيل، ولذي القربى، ولا جناح على من وليه أن يأكل منه بالمعروف أو أن يؤكل صديقه غير متمول به.(3/1017، رقم: 2613)
وفي «الهداية في شرح بداية المبتدي»: قال: «ومن اتخذ أرضه مسجدا لم يكن له أن يرجع فيه، ولا يبيعه، ولا يورث عنه، لأنه تجرد عن حق العباد وصار خالصا لله، وهذا لأن الأشياء كلها لله تعالى، وإذا أسقط العبد ما ثبت له من الحق رجع إلى أصله، فانقطع تصرفه عنه كما في الإعتاق». (3/21)
وفيه أیضاً: وإذا بنى مسجدا لم يزل ملكه عنه حتى يفرزه عن ملكه بطريقه ويأذن للناس بالصلاة فيه، فإذا صلى فيه واحد زال عند أبي حنيفة عن ملكه أما الإفراز فلأنه لا يخلص لله تعالى إلا به، وأما الصلاة فيه فلأنه لا بد من التسليم عند أبي حنيفة ومحمد، ويشترط تسليم نوعه، وذلك في المسجد بالصلاة فيه، أو لأنه لما تعذر القبض فقام تحقق المقصود مقامه ثم يكتفى بصلاة الواحد فيه في رواية عن أبي حنيفة، وكذا عن محمد؛ لأن فعل الجنس متعذر فيشترط أدناه. وعن محمد أنه يشترط الصلاة بالجماعة؛ لأن المسجد بني لذلك في الغالب وقال أبو يوسف: يزول ملكه بقوله جعلته مسجدا لأن التسليم عنده ليس بشرط؛ لأنه إسقاط لملك العبد فيصير خالصا لله تعالى بسقوط حق العبد وصار كالإعتاق، وقد بيناه من قبل. (3/ 20)
وفي «الكشاف» عند قوله تعالى: ﴿والذين اتخذوا مسجدا ضرارا﴾ (التوبة: 107): وعن عطاء: لما فتح الله تعالى الأمصار على يد عمر رضي الله عنه، أمر المسلمين أن يبنوا المساجد، وأن لا يتخذوا في مدينة مسجدين يضار أحدهما صاحبه.(2/232)
وفي «تفسير أحمدي»: فالعجب من المشايخ المتعصبين في زماننا، يبنون في كل ناحية مساجد طلبا للرسم والاسم، واستعلاء لشأنهم، واقتداء بآبائهم، ولم يتأملوا ما في هذه الآية والقصة من شناعة حالهم وسوء أفعالهم.(ص: 478)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 61002کی تصدیق کریں
1     260
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے اضافی سامان اور پرانی مسجد کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مقامی تبلیغی حضرات کا مسجد میں کھانا،پینا اور لائٹ وغیرہ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی اشیاء جنریٹر وغیرہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کسی وجہ سے مسجد کو بیچنا،اور اسکی اشیاء کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 2
  • مسجد کے پیسوں سے وکیل کی فیس دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ٹیکس چھپانا - ملکی قوانین کی خلاف ورزی

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 3
  • دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے کسی کے کفر کا فتوی نکلوانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شوہر کو گالی دینے سے ایمان و نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شہید مسجد کی لکڑی و ملبہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی پرانی اشیاء بیچ کران پیسوں سے نئی اشیاء خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کی زمین پر مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے کمرے کو کرایہ پر دے کر اس کی آمدنی مسجد میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کیامسجد کی کوئی چیز مسجد کے علاوہ باہر استعمال کرنا شرعاً درست ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پانی سے وضو کرکے بغیر عبادت کے نکلنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد منہدم کرکے دوسری جگہ مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • خادمِ مسجد کو مسجدکی گیس سے کنکشن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی وقف زمین عام آدمی استعمال کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • فتنہ کے ڈر سے مسجد فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • ختم قرآن کے موقع پر بچوں کی طرف سے قاری صاحب کو دی جانے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • بلاضرورت مسجد کا لاؤد اسپیکر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مصلی (جائےنماز)کی چھت پر امام مسجد کے لیے رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کا چندہ خرچ کرنے سے متعلق سوالات

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ایک مسجد کو بیچ کر اس کی رقم سے دوسری مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات