کیا مسجد کی الماری سے کوئی کتاب گھر لا سکتے ہیں علم کے حصول کے لئے ؟ کیا اس کو پڑھ کر واپس رکھنا ضروری ہوگا ؟ کیونکہ مسجد میں دینی کتب کا مطالعہ کوئی بھی نہیں کرتا ، کیا پڑھنے کے بعد ہم اس کو اپنے پاس محفوظ رکھ سکتے ہیں ؟
مسجد کی الماری میں رکھی گئی دینی کتب اگر باقاعدہ مسجد کے لئے وقف کی گئی ہوں تو ان وقف شدہ دینی کتب کو پڑھنے کی غرض سے گھر لے کر آنا اور پھر اسے گھر پر ہی رکھ لینا ہر دو امور شرعاً جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے ۔ البتہ مسجد میں ہی بیٹھ کر ان کتب کو پڑھ کر استفادہ کیا جاسکتا ہے اور سائل کو اسی کا ہی اہتمام چاہیئے ۔
کما فی الدر المختار : و فی الدرر وقف مصحفاً علی أھل مسجد للقراءۃ إن یحصون جاز و إن وقف علی المسجد جاز و یقرأ فیہ ، و لا یکون محصوراً علی ھذا المسجد و بہ عرف حکم نقل کتب الأوقاف من محلھا للإنتفاع بھا و الفقھاء بذلک مبتلون فإن وقفھا علی مستحقی وقفہ لم یجز نقلھا إلخ
و فی رد المحتار تحت ( قولہ و بہ عرف حکم إلخ ) الحکم ھو ما بینہ بعد بقولہ فإن وقفھا إلخ ط ( قولہ لم یجز نقلھا ) و لا سیما اذا کان الناقل لیس منھم نھر ، و مفادہ أنہ عین مکانھا بأن بنی مدرسۃ و عین وضع الکتب فیھا لانتفاع سکانھا إلخ ( کتاب الوقف ، ج 4، ص 365 ، ط سعید )-
و فی البحر : و فی الاسعاف و لیس لمتولی المسجد أن یحمل سراج المسجد إلی بیتہ إلخ ( فصل فی أحکام المسجد ، ج 5 ، ص 250 ، ط مکتبۃ الماجدیۃ )-
و فی خلاصۃ الفتوی : متولی المسجد لیس لہ أن یحمل سراج المسجد إلی بیتہ و لہ أن یحمل من البیت إلی المسجد إلخ ( کتاب الوقف ، ج 4 ، ص 423 ، رشیدیہ )-
و فی رد المحتار أنہ لو وقف المصحف علی المسجد أی بلا تعیین أھلہ قیل یقرأ فیہ أی یختص بأھلہ المترددین إلیہ ، و قیل: لا یختص بہ أی فیجوز نقلہ إلی غیرہ ، و قد علمت تقویۃ القول الأول بما مر عن القنیۃ إلخ ( کتاب الوقف ، مطلب فی نقل کتب الوقف من محلھا ،ج 4 ، ص 366 ، ط سعید )-
امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا
یونیکوڈ اشیاء و مصارف مسجد 5مسجد سے کتاب پڑھنے کی خاطر گھر لے کر آنا اور پھر اپنے پاس ہی رکھ لینا جائز ہے؟
یونیکوڈ اشیاء و مصارف مسجد 0امام کو مسجد کے چندہ سے اس کی برطرفی کی صورت میں تنخواہ کے طور پر اضافی پیسے دینا
یونیکوڈ اشیاء و مصارف مسجد 0