احکام وراثت

سسر کا بہوؤں کا حق مہر اپنے ذمہ لینے کا حکم

فتوی نمبر :
99325
| تاریخ :
2026-09-13
معاملات / ترکات / احکام وراثت

سسر کا بہوؤں کا حق مہر اپنے ذمہ لینے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم چار بھائی اور چار بہنیں ہیں، ایک بہن کا انتقال والدین کی حیات میں ہو چکا ہے، اور میرے والد صاحب ریٹائرڈ ٹیچر تھے، اور ہمارا بڑا بھائی جاپان گیا جو والد صاحب کو پیسے بھیجتا تھا، ان پیسوں سے والد صاحب نے ایک رہائشی مکان بنایا، بعد میں والد صاحب نے اسی رہائشی مکان میں ایک بیٹے کے لیے حقِ مہر 10 مرلہ حصۂ رسدی (جب کہ 10 مرلہ حصہ رسدی نہیں بنتا) مہر مقرر کیا، اور دوسرے بیٹے کے لیے مکان متصلہ ڈیرہ جو مکان ہی کا حصہ ہے مہر مقرر کیا، مگر والد صاحب کی حیات میں اور وفات کے بعد ابھی تک ان میں سے کسی کو بھی اس حقِ مہر کا قبضہ نہیں دیا گیا، بلکہ اس کو سب بھائیوں نے مشترکہ طور پر مکان استعمال کیا،اس صورت میں وراثت کیسے تقسیم کی جائے گی؟ کیا مذکورہ بالا حقِ مہر جو نکاح کے وقت 10 مرلہ رسدی لکھا گیا تھا، (میراث کی تقسیم میں 10 مرلہ حصہ رسدی نہیں بنتا) اس تناسب سے دیا جائے گا، اب میراث کی تقسیم میں جو حصہ رسدی ہوگا اس حساب سے دیا جائے گا، اور یہ حقِ مہر دینے کے بعد اس بھائی کا بقیہ وراثت میں حصہ ہوگا یا نہیں؟(نوٹ ):سائل سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ والدہ بھی وفات پا چکی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگرسائل کے والد مرحوم نے بیٹوں کی اجازت کے بغیر از خود اپنی مرضی سے بہووں کا حق مہر اپنےذمہ لیاہو، تو ایسی صورت میں بہووں کو مرحوم کے ترکہ سے مہر کی وصولی کا حق ہے، اور اس حق مہر کی ادائیگی مرحوم کے ذمہ دین شمار کرکے تقسیم ترکہ سے قبل ہوگی، اس کے بعد مذکور ورثاء مابقیہ ترکہ میں دیگر ورثاء کے ساتھ اپنے حصہ شرعی کے بقدر مکمل حقدار ہونگے، اس حق مہر کی دائیگی کو ان کے حصہ شرعی سے منہا کرنا جائز نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الہندیۃ: ولو كان الابن كبيرا وضمن الأب عنه بغير أمره في صحته ثم مات الأب وأخذت المرأة من تركته لم ترجع ورثته بالإجماع الخ (الفصل الرابع عشر في ضمان المهر، ج: ١، ص: ٣٢٦، ط: ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99325کی تصدیق کریں
0     44
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
Related Topics متعلقه موضوعات