احرام کے مسائل

جدہ شوہر کے پاس رہنے کے لیے جانے والی عورت پر احرام باندھنا لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
98404
| تاریخ :
2026-08-13
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

جدہ شوہر کے پاس رہنے کے لیے جانے والی عورت پر احرام باندھنا لازم ہوگا؟

السلام علیکم! میں پاکستان سے 25 اگست کو اپنے شوہر کے پاس جدہ جا رہی ہوں۔ میرے ساتھ چھوٹا بچہ ہے اور میں اکیلی سفر کر رہی ہوں۔ میرے دو 23 کلو کے سامان کے بیگ بھی ہیں۔ میری مشکل یہ ہے کہ جہاز میں میقات پر احرام باندھ کر بچے اور سامان کے ساتھ احرام کی پابندیاں سنبھالنا میرے لیے بہت مشکل ہے۔میرا اصل سفر جدہ میں اپنے شوہر کے پاس رہنے کے لیے ہے۔ میں جدہ پہنچنے کے بعد، کچھ دن آرام اور سامان/ بچے کا انتظام (baby settle )کرنے کے بعد عمرہ کرنا چاہتی ہوں۔ عمرہ ان شاء اللہ ضرور کرنا ہے۔کیا میں پچیس ( 25) اگست کو بغیر احرام کے جدہ جا سکتی ہوں اور پھر چند دن بعد جدہ میں اپنی رہائش سے احرام باندھ کر عمرہ کے لیے مکہ جا سکتی ہوں؟ اگر ہاں، تو جدہ سے ہی احرام کافی ہوگا یا کسی میقات پر جانا ہوگا؟براہ کرم میرے اسی مخصوص معاملے کے مطابق فتویٰ عطا فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر سائلہ شوہر کے پاس جدہ شہر رہنے کے لیے جارہی ہو، جاتے وقت اس کی نیت عمرےکی نہ ہو ، بلکہ وہاں کچھ دنوں آرام کرنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کا ارادہ ہو، تو ایسی صورت میں اس پر میقات سے گزرنے کے لیے احرام باندھنا لازم نہیں ، بلکہ وہ جب جدہ پہنچ کر بعد میں عمرے کے لیے جائے گی تو اپنے گھر یا حدود حرم سے باہر کسی بھی جگہ سے احرام باندھ کر عمرے کی ادائیگی کرسکتی ہے۔( کذا فی الفتاوی آپ کے مسائل اور ان کا حل ج:5 ص:323-325)

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: أما لو قصد موضعا من الحل كخليص وجدة حل له مجاوزته بلا إحرام فإذا حل به التحق بأهله فله دخول مكة بلا إحرام وهو الحيلة لمريد ذلك إلا لمأمور بالحج للمخالفة اھ ( کتاب الحج ج:2 ص:476 ناشر: حلبی)
وفیہ ایضا: (وحل لأهل داخلها) يعني لكل من وجد في داخل المواقيت (دخول مكة غير محرم) ما لم يرد نسكا للحرج كما لو جاوزها حطابو مكة فهذا (ميقاته الحل) الذي بين المواقيت والحرم اھ ( کتاب الحج ج:2 ص:478 ناشر: حلبی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98404کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 18
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات