بسم اللہ الرحمن الرحیم موضوع: مشترکہ وراثتی مکان میں رہائش پر بہن کی طرف سے کرایہ کے مطالبہ کے متعلق شرعی رہنمائی فرمائیں، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! محترم مفتی صاحب! میرے والد صاحب کا انتقال 2012 میں ہوا، ان کے انتقال کے بعد ایک رہائشی مکان وراثت میں تمام شرعی ورثاء (والدہ، بیٹے اور بیٹیاں) کو ملا، والد صاحب کے انتقال کے بعد سے ہم بھائی اور ہماری والدہ اسی وراثتی مکان میں رہائش پذیر ہیں، جبکہ ہماری بہنیں اس مکان میں کبھی مقیم نہیں رہیں، یہ مکان 2026 میں فروخت کیا جا رہا ہے، گزشتہ تقریباً تین سال سے مکان فروخت کرنے کی کوشش جاری تھی، لیکن اس دوران کسی بہن نے نہ کبھی کرایہ کا مطالبہ کیا، نہ ہماری رہائش پر اعتراض کیا، نہ ہی مکان خالی کرنے یا اپنے حصے کا کرایہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا، اب جبکہ مکان فروخت ہو رہا ہے، ایک بہن کا کہنا ہے کہ چونکہ ہم نے اس کی اجازت کے بغیر مکان استعمال کیا، اس لیے ہمیں اس کے حصے کے حساب سے گزشتہ تمام عرصے کا کرایہ ادا کرنا ہوگا، اس سلسلے میں درج ذیل سوالات کے جوابات مطلوب ہیں: 1. کیا شریعتِ اسلامیہ، خصوصاً فقہ حنفی کی رو سے، وراثتی مشترکہ مکان میں رہنے والے بھائیوں پر بہن کے حصے کاقیمت ادا کرنا لازم ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر سائل اور اس کے بھائیوں سےوالدکے انتقال کے بعدمذکور بہن نے متروکہ مکان میں رہائش اختیارکرنےپر کرایہ سےمتعلق کوئی بات یا معاہدہ نہ کیا ہو، تو ایسی صورت میں تقسیم ترکہ کے وقت مذکوربہن کابھائیوں سےگزشتہ سالوں کےکرایہ کا مطالبہ کرنا شرعاًجائزنہیں ، جس سےبہرصورت اجتناب لازم ہے۔(ماخو ذازتبویب 85867)
وفی الدر: لو واحد من الشريكين سكن في الدار مدة مضت من الزمن فليس للشريك أن يطالبه بأجرة السكنى ولا المطالبه بأنه يسكن من الأول لكنه إن كان في المستقبل يطلب أن يهايئ الشريكا يجاب فافهم ودع التشكيكا الخ۔ ( فصل فی الشرکۃ الفاسدۃ، ج: 4، ص: 337، ط: سعید)۔
وفی الدر: لو واحد من الشريكين سكن في الدار مدة مضت من الزمن فليس للشريك أن يطالبه بأجرة السكنى ولا المطالبه بأنه يسكن من الأول لكنه إن كان في المستقبل يطلب أن يهايئ الشريكا يجاب فافهم ودع التشكيكا الخ۔ ( فصل فی الشرکۃ الفاسدۃ، ج: 4، ص: 337، ط: سعید)۔
وفی العقود الدریۃ: لو أحد من الشريكين سكن في الدار مدة مضت من الزمن فليس للشريك أن يطالبه بأجرة السكنى ولا المطالبةبأنه يسكن مثل الأول لكنه إن كان في المستقبل يطلب أن يهايئ الشريكا يجاب فافهم ودع التشكيكا الخ۔(کتاب الشرکۃ، ج: 1، ص: 91، ط: مکتبہ حقانیۃ)۔
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2