احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم میں بلاوجہ تاخیر کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
98217
| تاریخ :
2026-08-06
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم میں بلاوجہ تاخیر کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
محترم مفتی صاحب، معلوم یہ کرنا ہے کہ ہم 7 بھائی بہن ہیں، ان میں سے 3 بھائی اور 1 بہن نے میرے مرحوم والدین (جن کو فوت ہوئے کافی سال گزر چکے ہیں) کے 2 گھروں میں کافی سالوں سے رہ رہے ہیں، یعنی والدین کی زندگی سے ہی ان کے ساتھ ان گھروں میں رہتے چلے آ رہے ہیں۔ باقی ہم 2 بھائی بہن اور 1 بہن کا بعد میں انتقال بھی ہو گیا ہے، اس کے بچے اور شوہر، اور ہم بہن بھائی اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہیں، جن میں ایک الگ رہنے والی بہن مالی طور پر کافی ضرورت مند ہے۔ کئی سالوں سے بار بار یاد دہانی کرانے کے کہ بھائی، والدین کی ان جائیداد کو شرعی اور قانونی طور پر تقسیم کردو اور حقدار کو ان کا حق دے دو، مگر ہاں ہوں کے علاوہ کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہے ہیں۔ ہمارے بچے بھی بڑے اور سمجھدار ہوتے جا رہے ہیں اور اکثر سوال بھی کرتے ہیں، خاص کر میری ضرورت مند بہن کے بچے۔ اور میں بھی ان سب سے یہی کہتا رہا ہوں کہ سب بہن بھائی ایک دوسرے کی محبت میں خاموش رہتے ہیں، لیکن یہ مسئلہ حل کرنا ہی ہے اور ہماری زندگیوں میں ہی کر لینا چاہیے، اس سے پہلے کہ ہمارے بچے آپس میں لڑیں، لیکن شاید وہ گھر چھن جانے کے ڈر سے اس طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں اور خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اور ان میں سے ایک گھر میں ادھر رہنے والوں نے اپنی سہولت اور مرضی کے لحاظ سے کافی خرچہ کر دیا ہے، کہ معلوم ہوتے ہوئے بھی کہ بٹوارے والا گھر ہے۔ تاہم ہم سب میں کوئی ناچاقی نہیں ہے اور ہم سب آپس میں معمول کے مطابق ملتے جلتے ہیں۔

تو کیا ان مندرجہ حالات کی روشنی میں ہم ان کو راہِ راست پر لانے کے لیے ان بہن بھائیوں کو طنز میں "ظالم" کا لقب دیتے ہوئے صرف ان کے گھر آنا جانا بند کر سکتے ہیں اور ان کو باور کرائیں کہ آپ لوگ اللہ تعالیٰ کے احکامات کو پورا نہیں کر رہے ہو اور ظلم کر رہے ہو، اس لیے جب تک والدین کی جائیداد کا قانونی اور شرعی تقاضوں کے مطابق تقسیم نہیں ہو جاتا، ہم آپ کے گھروں میں آنے جانے سے قاصر ہیں۔ یعنی ایک تو ان سب کو ان کے سامنے یہ بتایا جائے کہ آپ ظالم ہیں اور شرعی تقسیم تک ہم آپ کے گھر نہیں جائیں گے۔ کیا اس طرح کے سخت الفاظ کے ساتھ ہم اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ایسا سلوک کر سکتے ہیں، اس مسئلے پر شریعت کیا کہتی ہے؟ راہنمائی فرمائیں۔

جزاک اللہ خیراً۔

والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مورث (مرحوم) کی وفات کے بعد اس کے ترکہ میں سے تکفین و تجہیز کے متوسط مصارف ، قرضہ جات اور اگر مورث نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو ترکہ میں سے اس کی ادائیگی کے بعد باقی سارا ترکہ (چاہے منقولی ہو یا غیر منقولی) کے مستحق تمام ورثاء بن جاتے ہیں، اس دوران بعض ورثاء کا ترکہ کے مال سے مستفید ہونا اور باقی دیگر کو محروم رکھنا، یا ترکہ کی تقسیم میں بغیر کسی معقول عذر کے تاخیر اور ٹال مٹول سے کام لینا شرعا ناجائز اور ظلم پر مبنی عمل ہے، جس سے اجتناب لازم ہے۔
لہذا صورت مسئولہ میں سائلہ کے بعض بہن بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ کے گھر سے خود مستفید ہونا اور باقی ورثاء کی طرف سے ترکہ کی تقسیم کے مطالبہ کے باوجود اسکی تقسیم نہ کرنا اور باقی بہن بھائیوں کو اسکے حصص سے محروم رکھنا ظلم پر مبنی عمل ہے، جس پر سائل کے مذکور بہن بھائیوں پر توبہ و استغفار اور جلد از جلد ترکہ تقسیم کرکے ہر وارث کو اس کا حصہ دینا لازم ہے، لیکن اگر وہ باوجود مطالبہ اور سمجھانے کے ایسا نہ کریں تو ایسی صورت میں ان کو ظالم کہنے میں شرعا کوئی حرج نہیں ہے،اسی طرح اگر قطع تعلق اور بائیکاٹ اس امید سے ہو کہ وہ راہ راست پر آکر سب کو اپنا حق دیں تو ایسی صورت میں ان سے عارضی قطع تعلق اختیار کرنا بھی شرعا جائز ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ تاہم اگر عارضی قطع تعلق اور بائیکاٹ سے بھی مسئلہ حل نا ہو تو ایسی صورت میں قانونی چارہ جوئی کا راستہ بھی اختیار کیا جاسکتا ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدابراہیم خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98217کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات