شوهر و بیوی کے حقوق

حقوق ادا نہ کرنے اور ہم جنس پرستی میں مبتلاء شوہر کی بیوی کیلئے حکم

فتوی نمبر :
98211
| تاریخ :
2026-08-06
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

حقوق ادا نہ کرنے اور ہم جنس پرستی میں مبتلاء شوہر کی بیوی کیلئے حکم

میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی کو 11 سال ہو گئے ہیں۔ میرے شوہر باہر لڑکوں میں انٹرسٹڈ ہیں، اور شروع کے دو سال تھوڑا بہت حقِ زوجیت ادا کرتے تھے، جو بمشکل 10 بار ہی ادا کیا ہوگا۔ اب 9 سال سے بالکل دیکھتے ہی نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ خرچ اور بیماری کا بھی خیال نہیں رکھتے، نہ ڈاکٹر کے پاس لے کر جاتے ہیں۔
اور جب میں بولوں کہ تم پر حق ہے، اللہ معاف نہیں کرے گا، تو کہتے ہیں کہ اللہ غفور ہے، معاف کر دے گا۔
میرا پوچھنا یہ ہے کہ میرے ساتھ یہ معاملہ ہے، تو کیا میرے شوہر کو اللہ معاف کر دے گا؟ کیونکہ میں اس لیے بھی صبر کرتی ہوں کہ آخرت میں اجر ہوگا۔
اور ایسے شوہر کے ساتھ رہنے کا کیا حکم ہے؟
پلیز قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا وعید ہے ایسے شوہر کے لیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃ درست اور مبنی پر حقیقت ہو اس میں کسی قسم غلط بیانی اور کمی بیشی سے کام نا لیا گیا ہو اس طور پر کہ سائلہ کا خاوند واقعۃہم جنس پرستی میں مبتلا ہو اور سائلہ کے حقوق زوجیت سمیت دیگر حقوق ادا نا کرتا ہو تو اس کی وجہ سے سائلہ کا خاوند سخت گناہ میں مبتلا ہے،اور چونکہ اس گناہ کا تعلق حقوق العباد (بندوں کے حقوق) سے بھی ہے نا کہ خالص حقوق اللہ سے، اس لیے اسکی معافی بھی تب ہوسکتی ہے جب بندہ خود اسے معاف کرے، معافی کی امید پر گناہ کرنا بڑی جرٲت اور غضب خداوندی کو متوجہ کرنے کا باعث ہے، لہذا سائلہ کے شوہر کا سائلہ کے حقوق سے لا پرواہی اختیار کرکے یہ کہنا کہ اللہ معاف کردیگا درست طرز عمل نہیں ہے، اس پر لازم ہے کہ فی الفور اپنے اس عمل پر سچے دل سے توبہ و استغفار کرکے بیوی کے حقوق کی ادائیگی کی فکر کرکےمؤاخذہ اخروی سے سبکدوشی حاصل کریں۔ اور چونکہ بیوی کے حقوقِ زوجیت ادا کرنا شوہر کی ذمہ داری ہے،اور دیانۃً واخلاقاً علاج ومعالجہ کرانا بھی اسی کی ذمہ داری بنتی ہے، جس کے لئے خاندان کے بااثر افراد کو چاہیئے کہ وہ اسے بٹھا کر سمجھائیں اور صلح صفائی کی کوشش کریں،تاہم اگر باوجود کوشش کے اس رشتے کو باقی رکھنے کی کوئی صورت ممکن نہ ہوتو سائلہ کچھ مال(حق مہر وغیرہ) کے ذریعے طلاق یا خلع حاصل کرسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوی الھندیۃ: وأما الطيب فلا يجب عليه منه إلا ما يقطع به السهوكة لا غير ويجب عليه ما يقطع به الصنان، ولا يجب الدواء للمرض، ولا أجرة الطبيب، ولا الفصد، ولا الحجامة كذا في السراج الوهاج وعليه من الماء ما تغسل به ثيابها وبدنها من الوسخ كذا في الجوهرة النيرة وفي فتاوى أبي الليث - رحمه الله تعالى - ثمن ماء الاغتسال على الزوج، وكذا ماء وضوئها عليه غنية كانت أو فقيرة، وفي الصيرفية: وعليه فتوى مشايخ بلخ وفتوى الصدر الشهيد - رحمه الله تعالى - وهو اختيار قاضي خان كذا في التتارخانية في باب الغسل وأجرة القابلة عليها حين استأجرتها، ولو استأجرها الزوج، فعليه، وإن حضر بلا إجارة فلقائل أن يقول: على الزوج؛ لأنه مؤنة الوطء و یجوز أن يقال: عليها كأجرة الطبيب كذا في الوجيز للكردري الخ(ج1صـ549 الباب السابع عشر فی النفقات ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدابراہیم خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98211کی تصدیق کریں
0     35
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات