السلام علیکم ! براہ مہربانی مجھے بتادیجیے کہ کیا بیوی کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگے؟
اگر شوہرگنجائش کے مطابق بیوی کو ذاتی اخراجات کے لیے جیب خرچی دیدیا کرے، تو یہ باعث اجر ہونے کے ساتھ ساتھ میاں بیوی کے درمیان باعثِ الفت و محبت بھی ہے اور اسی تناظر میں اگر بیوی اخراجات کے لیے شوہر سے کچھ رقم مانگ لیا کرے، تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں، مگر شوہر پر اس قسم کے اخراجات کے لیے الگ سے کچھ رقم دینا واجب نہیں۔
ففی البحر: و لم یذکر المصنف تقدیرًا للنفقۃ لمافی الذخیرۃ و غیرھا من أنہ لیس فی النفقۃ عندنا تقدیر لازم، لأن المقصود من النفقۃ الکفایۃ وذلک مما یختلف فیہ طباع الناس وأحوالھم و یختلف باختلاف الأوقات أیضا، ففی التقدیر بمقدار إضراربأحدھما‘‘۔ (۴/ ۲۹۶) واللہ اعلم باالصواب