(+92) 0317 1118263

شوهر و بیوی کے حقوق

شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

فتوی نمبر :
23211
| تاریخ :
0000-00-00

شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

السلام علیکم! عرض ہے کہ کیا اسلام میں اس بات کی کوئی ممانعت ہے کہ شادی کے بعد بیوی اپنے والد کے نام کی بجائے اپنے خاوند کا نام استعمال نہیں کر سکتی؟ اس بات کے حق میں یہ دلیل دی جاتی ہے کہ اللہ نے قرآن میں اولاد کو باپ کے نام کے علاوہ کسی اور نام دینے سے منع کیا ہے، کیا یہ حکم صرف زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کیلئے تھا یا اس کا اطلاق اس خاوند اور بیوی کے مسئلے میں بھی کیا جا سکتا ہے؟ دوسری دلیل یہ دی جاتی ہے کہ امہات المومنین نے بھی تو حضرت محمد ﷺ کا نام اپنے نام کے ساتھ نہیں لگایا اور یہ ہمارے لیے کافی ہے کہ ہم بھی خاوند کا نام نہ لگائیں، کچھ لوگ بیوی کے نام کو تبدیل کرنے کو اسلام میں منع ہونا سمجھتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بیوی کا اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانے سے مقصد نسب میں تبدیلی نہیں ، بلکہ محض پہچان کیلئے بطور لاحقہ شوہر کا نام ملایا جاتا ہے، تاکہ یہ معلوم ہو جائے کہ یہ فلاں کی بیوی ہے ، لہذا ایسا کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، اور یہ محض عرف کی بناء پر ہے، جبکہ قرآن کریم میں بطور نسب کسی اور کا نام لگانے کی ممانعت آئی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي أحكام القرآن للجصاص: وقوله تعالى وما جعل أدعياءكم أبناءكم قيل إنه نزل في زيد بن حارثة وكان النبي صلى الله عليه وسلم قد تبناه فكان يقال له زيد بن محمد اھ (5/ 222)
وفي سنن أبي داود: عن أنس بن مالك، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال له: «يا بني» اھ (4/ 291)
وفيه أيضاً: عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم» اھ (4/ 287)
وفيه أيضاً : عن عائشة رضي الله عنها، أنها قالت: يا رسول الله، كل صواحبي لهن كنى، قال: «فاكتني بابنك عبد الله» يعني ابن اختها قال مسدد: عبد الله بن الزبير، قال: فكانت تكنى بأم عبد الله اھ (4/ 293)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عطاء اللہ اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23211کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا 23211 1167 کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟ 37206 567 شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟ 34909 510 کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے 31574 506 کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟ 38138 535 لڑکی کے جہیز کا حکم 7750 979 بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم 13552 523 دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا 13550 506 بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا 57920 928 سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا 57356 591 شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم 65994 267 نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟ 67433 218 عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم 67447 198 بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا 68968 276 کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟ 69419 248 شوہر کو مطمئن کرنے کیلئے بریسٹ بڑے کرنا 67776 331 عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم 67683 185 ازدواجی مسائل کا حکم 67024 226 بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم 37711 181 کبائر کے مرتکب شوہر کے ساتھ رہنےکا حکم 66105 164 بیوی کا شوہر کو ہمبستری سے روکنا 65314 240 بیوی کا الگ گھر کا مطالبہ کرنا 67838 179 بیوی کا شوہر کو گالیاں دینے اور مار پیٹ کرنے کا حکم 69960 120 اگر شوہر شریعت پر عمل پیرا نہ ہو تو کیا بیوی کے لیے اس کی اطاعت لازم نہ ہوگی؟ 2097 134 بدفعلی کرنے والے دلال شوہر کے ساتھ رہنے کا حکم 65630 152