احکام وراثت

بیٹے کو ہبہ کی ہوئی جائیداد میں حصہ کے مطالبہ کا حکم

فتوی نمبر :
97852
| تاریخ :
2026-07-27
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیٹے کو ہبہ کی ہوئی جائیداد میں حصہ کے مطالبہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءکرام مسئلہ ھٰذا کے بارے میں :
1۔ 2014 میں والد صاحب کی مرضی کے مطابق دوپلاٹ تقریباً 340 گز بھائیوں جن کی تعداد کل پانچ ہے، میں تقسیم کیے گئے،جو تقریباً 65 گز چار بھائیوں اور 80 گزایک معذور بھائی کو باہمی رضامندی کے تحت دیا گیا ،جس میں سے اسلام الدین ،اقرار الدین اور سراج الدین نے اپنے حصے کے پلاٹ فروخت کیے، جس کی رقم تقریباً 13 لاکھ 50 ہزار فی حصہ آیا۔
2019 میں والد صاحب ہی کی مرضی کے مطابق ایک پلاٹ تقریباً 33 گز ،بیچ کر فی بہن چھ لاکھ پچھتر ہزار (675000) روپے دیےگئے، بہنوں کی تعداد تین ہے، 2022 میں والد صاحب وفات پا چکے اور اب 2026 میں والدہ کی وفات پر بہنوں کی جانب سے تقاضہ کیا جا رہا ہے کہ ہمیں نقد رقم کیوں دی گئی، بھائیوں کے حساب سے.5 32 گزجگہ ملنی چاہیے تھی ، (نوٹ)یہ والد صاحب نے اپنی مرضی سے تقسیم کر کے سب کو باقاعدہ قبضہ دیدیا تھا ۔
2۔رہائشی پلاٹ کے گراؤنڈ فلور پر فیکٹری تھی جو والد صاحب کی مرضی سے کسی بھی بھائی کے سپرد کر دی جاتی تھی، مذکورہ پلاٹ پر کمرشل گیس میٹر لگا ہوا تھا جس پر تقریباً 14 لاکھ 46 ہزار روپے واجب الاداء ہیں، اس وقت فیکٹری کی نگرانی اسلام الدین کے پاس تھی اور اسلام الدین کا انتقال والدصاحب کے انتقال سے پہلے ہوا ہے، مذکورہ پلاٹ کی تقسیم کا مسئلہ ہے جو تقریبا ً 120 گز، تین منزلہ بلڈنگ پر محیط ہے، جس میں تقسیم کے بعد سراج الدین والد صاحب کے ساتھ باہمی رضامندی سے رہائش پذیر تھے اور اب والدین کی وفات کے بعد اسرار الدین کی جانب سے ساڑھےگیارہ( 11.5) سال کےکرایہ کا حساب مانگا جا رہا ہے ،جبکہ سراج الدین کے بقول ڈھائی تولہ سونا جو اس کی بیوی کاتھا، والدصاحب کے کہنے پر بیچا گیا کہ والد صاحب کاوعدہ تھا کہ میری موت یا حیات رہنے پر اس ڈھائی تولہ سونا کےبنوانے کا وعدہ رہےگا۔ (نوٹ)یہ بطور قرض اور واپسی کی صراحت کے ساتھ لیا تھا، جس پر چھوٹا بھائی رفیع الدین گواہ ہے۔
مزید ضاحت:والد صاحب کا انتقال 2022 میں ہوا، اس وقت ورثاء میں بیوہ، چار بیٹے (اسرار الدین، اقرارالدین، رفیع الدین، سراج الدین)اور تین بیٹیاں موجود تھیں۔ اس کے بعد والدہ کا انتقال ہوا ،ورثاء یہی مذکورہ بالا ہیں۔ رہائشی پلاٹ اور فیکٹری والد کی حیات تک ان کے تصرف میں رہی، ایک بیٹا سراج الدین والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھا، والد کی وفات کے بعدکرایہ وغیرہ والدہ لیتی رہی،ان کا بھی انتقال ہوگیا ۔ تو کیا بھائیوں کا گذشتہ گیارہ سال کے کرایہ کا مطالبہ شرعاً درست ہے؟ نیز اب اس رہائشی مکان ، فیکٹری وغیرہ کی تقسیم کا کیا طریقہ کار ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلاء ہونے سے قبل اپنے تمام مال وجائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے، وہ جس طرح چاہے اس میں جائز تصرفا ت کر سکتا ہے،اس پر اپنی زندگی میں اپنی جائیداد اولاد کے درمیان تقسیم کرنا شرعاً لازم نہیں اور نہ ہی اولاد کو مطالبہ کاحق حاصل ہے،تاہم اگر وہ تقسیم کرے توشرعاً یہ ہبہ کہلاتاہے، میراث نہیں، اور قبضہ دینے سے ہبہ مکمل ہوجاتا ہے۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں والد مرحوم نے 2014ء میں چونکہ دو پلاٹ پانچوں بیٹوں کو باقاعدہ قبضہ وتصرف کے ساتھ دے دیے تھے، جبکہ 2019ء میں 33 گز کا پلاٹ فروخت کرکے اس کی رقم تینوں بیٹیوں کو دے دی تھی، تو یہ سب شرعاً ہبہ تھا اور قبضہ کے بعد ہر ایک اپنی چیز کا مالک بن گیا؛اگرچہ والد کو چاہیئےتھا کہ سب میں برابر تقسیم کرتے، تاہم تقسیم کے بعد اب یہ مال والد مرحوم کے ترکہ میں شامل نہیں ہوگا اور بہنوں کا اس بنیاد پر بھائیوں کے حصے کے مطابق مزید مطالبہ کرنا بھی درست نہیں۔
البتہ مذکورہ ہبہ کے علاوہ جو جائیداد، مکان، فیکٹری وغیرہ والد مرحوم کی وفات تک ان کی ملکیت و قبضہ میں رہی، وہ ان کا ترکہ ہے ،جوان کےتمام ورثاءمیں حسب حصص شرعی تقسیم کرنا لازم ہے،(جیسا کہ آگے آرہا ہے)۔
جبکہ متروکہ مکان میں والدین کی زندگی میں ان کی اجازت اورمرضی سے رہائش اختیارکرنے والے بھائی کے ساتھ والدین کے انتقال کے بعدچونکہ کسی قسم کے کرایہ داری کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا تھا، تو گزشتہ مدت کا کرایہ اس کے ذمہ لازم نہیں، اس لیے دیگر ورثاء کا محض اس بنیاد پر کرایہ طلب کرنا درست نہیں۔
نیز اگر سراج الدین کی اہلیہ کا ڈھائی تولہ سونا والد مرحوم نے واپسی کی صراحت کے ساتھ بطور قرض لیا تھا اور اس پرگواہ بھی موجود ہے تو وہ قرض ترکہ تقسیم کرنے سے پہلے ادا کیا جائے گا۔ اسی طرح گیس کے تقریباً 14 لاکھ 46 ہزار روپے کے واجبات اگر والد مرحوم کی زندگی کے ہوں تو وہ بھی ان کے ذمہ قرض (دین) شمار ہوکر ترکہ تقسیم کرنے سے پہلے ادا کیے جائیں گے، تاہم والدمرحوم کے انتقال کے بعد ورثاء کے استعمال سے پیدا ہونے والے بل متعلقہ استعمال کرنے والوں کے ذمہ ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الصحیح للامام مسلم رحمہ اللہ: عن النعمان بن بشير رضی اللہ عنہماقال:تصدق علي أبي ببعض ماله، فقالت أمي عمرة بنت رواحة: لا أرضى حتى تشهد رسول الله صلى الله عليه وسلم. فانطلق أبي إلى النبي صلى الله عليه وسلم ليشهده على صدقتي، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: (أفعلت هذابولدك كلهم؟) قال: لا. قال :(اتقوا الله واعدلوا في أولادكم). فرجع أبي، فرد تلك الصدقة.(ج:2، باب كراهة تفضيل بعض الأولاد في الهبة، ص:874،رقم الحدیث:4180، مکتبۃ البشریٰ)۔
وفی شرح المجلۃ للأتاسی: "كل يتصرف في ملكه كيف شاء۔۔" ۔(ج:4، ص: 132، رقم المادۃ: 1192، مکتبۃاسلامیۃ کوئٹۃ)۔
وفی الفتاوى الهندية: ومنها أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض وأن يكون الموهوب مقسوما إذا كان مما يحتمل القسمة وأن يكون الموهوب متميزا عن غير الموهوب ولا يكون متصلا ولا مشغولا بغیرالموھوب اھ (ج:4، ص:374، مط: ماجدیۃ)۔
وفی بدائع الصنائع: لأن الإرث إنما يجري في المتروك من ملك أو حق للمورث على ما قال «عليه الصلاة والسلام من ترك مالا أو حقا فهو لورثته» الخ (فصل في بيان صفات الحدود، ج: 7، ص: 57، مط: سعید کراچی)
وفی العقود الدریۃ في تنقيح الفتاویٰ الحامدية: لو أحد من الشريكين ‌سكن ‌في ‌الدار مدة مضت من الزمن فليس للشريك أن يطالبه بأجرة السكنى ولا المطالبةبأنه يسكن مثل الأول لكنه إن كان في المستقبل يطلب أن يهايئ الشريكا يجاب فافهم ودع التشكيكا الخ۔(کتاب الشرکۃ، شرکۃ العنان، ج: 1، ص: 91، مکتبہ حقانیۃ)۔
وفی الدر المختار مع تنویر الابصار: (ثم) تقدم (ديونه التي لها مطالب من جهة العباد) ويقدم دين الصحة على دين المرض،الخ (كتاب الفرائض، ج: 6، ص: 760، مط: سعید کراچی)
وفی شرح المجلۃ: " الملک المشترک متی احتاج الی التعمیر والترمیم یعمّرہ اصحابہ بالاشتراک علی قدر حصصھم" اھ (ج: 4، المادۃ: 1308، ص: 229، مکتبۃ اسلامیۃ کوئٹہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97852کی تصدیق کریں
0     35
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
Related Topics متعلقه موضوعات