السلام علیکم؛ گزارش ہے کہ میری زیر نگرانی وقف مسجد ہے، جو کہ شہر کے بازار میں واقع ہے،اس میں واٹر کولر نصب ہے جو بجلی سے چلتا ہے، کیا اس کا پانی مسجد سے باہر بوتل میں لے کے جانا جائز ہے یا ممنوع ہے۔
واضح ہو کہ مسجد کے واٹر کو لر کاپانی چونکہ اہل مسجد کے لیے مختص ہے ،لہذااس کو بوتل وغیرہ میں بھر کر باہر لےجانا شرعاً جائز نہیں ہے،جس سے اجتناب لازم ہے ۔
كما في الھندية : متولي المسجد ليس له أن يحمل سراج المسجد إلى بيته وله أن يحمله من البيت إلى المسجد، كذا في فتاوى قاضي خان (الفصل الثاني في الوقف وتصرف القيم وغيره في مال الوقف عليه ، ج : ٢ ، ص : ٤٦٢ ، ط : ماجدية)
وفيه أيضاً : أرض وقف على مسجد صارت بحال لا تزرع فجعلها رجل حوضا للعامة لا يجوز للمسلمين انتفاع بماء ذلك الحوض، كذا في القنية (الفصل الثاني في الوقف وتصرف القيم وغيره في مال الوقف عليه ، ج : ٢ ، ص : ٤٦٤، ط : ماجدية)
امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا
یونیکوڈ اشیاء و مصارف مسجد 5مسجد سے کتاب پڑھنے کی خاطر گھر لے کر آنا اور پھر اپنے پاس ہی رکھ لینا جائز ہے؟
یونیکوڈ اشیاء و مصارف مسجد 0امام کو مسجد کے چندہ سے اس کی برطرفی کی صورت میں تنخواہ کے طور پر اضافی پیسے دینا
یونیکوڈ اشیاء و مصارف مسجد 0