احکام وراثت

والد کی وفات کے بعد ان کے قرضوں کی ادائیگی کس کے ذمہ ہوگی ؟

فتوی نمبر :
9709
| تاریخ :
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کی وفات کے بعد ان کے قرضوں کی ادائیگی کس کے ذمہ ہوگی ؟

جناب مفتی صاحب !
میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد کچھ عرصہ سے بیمار تھے، 2 ماہ قبل میرے والد صاحب نے ایک شخص سے تیس ہزار (30,000) روپے بطورِقرض لیے ،اور یہ کہا کہ میرے بچوں کو نہ بتانا، یہ بات ہمیں کسی اور ذریعے سے معلوم ہوئی، تو ہم نے دورانِ علالت اُن سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا ہاں میں نے لیا ہے، اور میری ایک کمیٹی پچاس ہزار (50,000) کی ہے ،جو کسی بھی ماہ کھل سکتی ہے، اس میں سے میرا قرض اتار دینا۔ اب جب کہ ہمارے والد صاحب 15 روز قبل انتقال فرما گئے ہیں، اور رقم دینے والا اپنی رقم کا تقاضہ کر رہا ہے،ایسی صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیئے ، قرض کی رقم مرحوم کی وصیت کے مطابق دیں یا اپنے پاس سے ادا کریں ۔ جلد جواب دیں ۔ جزاکم اللہ خیرا !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والد مرحوم کے ترکہ میں اگر اس کمیٹی ( مبلغ پچاس ہزار روپے) کے علاوہ نقدی وغیرہ نہ ہو ،اور قرض دینے والا بھی مزید مہلت دینے کیلئے آمادہ نہ ہو ،اور کوئی بیٹا وغیرہ بھی اپنے والد کا قرض اتارنے کی ہمت نہ رکھتا ہو تو چاہئیے کہ بطورِ قرض رقم جمع کر کے مذکور دائن کو اس کا دین مبلغ تیس ہزار روپے دیدیا جائے اور کمیٹی کھلنے پر یہ قرض واپس لوٹا دیا جائے ،اور اگر مرحوم کے ترکہ میں یا اس کے ورثاء کو مالی اعتبار سے وسعت ہو تو پھر کمیٹی کھلنے تک ادائیگی قرض میں تاخیر کرنا درست نہیں۔ بلکہ فوراً اس کی ادائیگی کرنا لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الدر المختار: (يبدأ من تركة الميت الخالية عن تعلق حق الغير بعينها كالرهن والعبد الجاني) (إلى قوله) (بتجهيزه) يعم التكفين (من غير تقتير ولا تبذير) (إلى قوله) (ثم) تقدم (ديونه التي لها مطالب من جهة العباد) اھ (6/ 759)-
و فيه ايضا: لكن لو حج عنه ابنه ليرجع في التركة جاز إن لم يقل من مالي، وكذا لو أحج لا ليرجع كالدين إذا قضاه من مال نفسه اھ(2/ 606) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طاہر یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 9709کی تصدیق کریں
0     381
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات