اسلام علیکم ورحمۃ اللہ
مسجد کو ہم کس حالت میں گراسکتے ہیں؟
فوج نے شمالی وزیرستان میں کئ مسجد گرائیں ہیں کہ اس میں دہشت گرد قیام کرتے ہیں کیا اس کا اسلام میں کوئی اجازت ہے؟
مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر اور شعائرِ اسلام میں سے ہے، اس لیے مسجد کا احترام بہرصورت واجب ہے چنانچہ بلاضرورت شرعیہ اس کو نقصان پہنچانا جائز نہیں۔البتہ فقہائے کرام نے کسی ایسی شرعی ضرورتِ شدیدہ کے پیش نظر جس کا کوئی متبادل نہ ہو، بقدرِ ضرورت مسجدکی جگہ میں تصرف کی گنجائش دی ہے۔
رہی یہ بات کہ کسی مسجد کو اس بنیاد پر گرایا جائے کہ وہاں دہشت گرد یا مسلح افراد پناہ لیتے ہیں، تو اس کا حکم واقعات اور شواہد کے اختلاف سے مختلف ہوگا۔ اگر واقعی کسی عمارت کو مسجد کی آڑ بنا کر جنگی کارروائیوں، اسلحہ کے ذخیرے یا لوگوں کے قتل و فساد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہو، اور حکام وقت کے نزدیک اس فساد کو روکنے کا کوئی اور مؤثر راستہ موجود نہ ہو، تو بقدرِ ضرورت کارروائی کی گنجائش ہوسکتی ہے۔ لیکن محض الزام، شبہ یا غیر ثابت دعووں کی بنیاد پر مسجد کو نقصان پہنچانا جائز نہیں۔جس سے احترازلازم ہے۔
لہٰذا شمالی وزیرستان یا کسی اور مقام کی مخصوص مساجد کے بارے میں یہ فیصلہ کہ ان کا گرانا شرعاً درست تھا یا نہیں، محض عمومی خبر سن کر نہیں کیا جاسکتا، بلکہ اس کے لیے ہر واقعہ کی تفصیلات، ثبوت اور متعلقہ حالات کا الگ جائزہ ضروری ہے۔
امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا
یونیکوڈ اشیاء و مصارف مسجد 5مسجد سے کتاب پڑھنے کی خاطر گھر لے کر آنا اور پھر اپنے پاس ہی رکھ لینا جائز ہے؟
یونیکوڈ اشیاء و مصارف مسجد 0امام کو مسجد کے چندہ سے اس کی برطرفی کی صورت میں تنخواہ کے طور پر اضافی پیسے دینا
یونیکوڈ اشیاء و مصارف مسجد 0