احکام وراثت

بے اولا د میاں بیوی کا ترکہ کیسے تقسیم ہوگا؟

فتوی نمبر :
96297
| تاریخ :
2026-06-11
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بے اولا د میاں بیوی کا ترکہ کیسے تقسیم ہوگا؟

میاں ، بیوی ہیں ، اولاد کوئی نہیں ہے، اس وقت مکان میاں کے نام پر ہے اور بیوی کے نام پر ایک فلیٹ ہے جو کہ میاں نے اس کے نام پر کیا ہے،اگر میاں کا انتقال ہوجاتا ہے ،تو مکان اسلامی قواعد کے مطابق کن لوگوں میں تقسیم ہوگا؟ بیوی کو کتنا حصّہ ملے گا اور باقی رشتہ داروں میں کس حساب سے تقسیم ہوگا؟ اگر میاں کی خواہش کے مطابق بیوی فلاحی اداروں میں مکان کا کتنا حصّہ تقسیم کرسکتی ہے؟کیا وہ اپنا حصّہ لینے کے بعد تمام بقیہ حصّہ فلاحی اداروں میں تقسیم کرسکتی ہے یا رشتہ داروں میں تقسیم کرنا ضروری ہوگا؟ کیا مکان یا جائیداد کو مکمل طور پر فلاحی اداروں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے؟ بیوی کے نام پر فلیٹ ہے جو کہ اس کے شوہر نے اپنی زندگی میں بیوی کے نام کیا ہوا ہے، اگر بیوی کا انتقال ہوجاتا ہے ،تو پھر فلیٹ کا روپیہ اسلامی قوانین کے مطابق کن لوگوں میں تقسیم ہوگا؟ شوہر کو کتنا حصّہ ملے گا اور بیوی کے رشتہ داروں میں کس حساب سے تقسیم ہوگا؟ بیوی کی خواہش کے مطابق اس جائیداد کا کتنا حصّہ فلاحی اداروں میں دیا جاسکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں بیوی کے نام پر موجود فلیٹ اگر شوہر نے زندگی میں بیوی کو ہبہ کرکے باقاعدہ مالکانہ حق کے ساتھ اس کے قبضہ میں دے دیا ہو تو وہ بیوی کی ذاتی ملکیت ہے ،جس میں بیوی کے انتقال کی صورت میں شوہر کے کسی وارث کا شرعاً کوئی حق نہیں بنے گا، چنانچہ بیوی کے انتقال کی صورت میں اگر شوہر حیات ہو تو مرحومہ کی اولاد نہ ہونے کی صورت میں شوہر کو حقوقِ متقدمۃ علی المیراث (قرض کی ادائیگی اور ایک تہائی کی حد تک جائز وصیت پر عمل )کے بعد آدھا حصّہ ملے گا، جبکہ بقیہ آدھا حصّہ بیوی کے دیگر ورثاء کو ملے گا، جبکہ شوہر کے انتقال کی صورت میں اگر بیوہ موجود ہو تو حقوقِ متقدمہ علی المیراث(کفن دفن کے اخراجات، قرضوں اور حقِ مہر کی ادائیگی اور ایک تہائی کی حد تک جائز وصیت پر عمل) کے بعد بیوہ کو ایک چوتھائی حصّہ ملے گا، جبکہ بقیہ حصّہ شوہر کے قریبی ورثاء کو ملے گا، جوکہ بوقتِ ضرورت ورثاء کی مکمل تفصیل لکھ کر تقسیم کا طریقہ کار معلوم کیا جاسکتا ہے، جہاں تک میاں، بیوی کی وصیت کا تعلق ہے، تو وہ ایک تہائی کی حد تک نافذ العمل ہوگی، البتہ اگر ورثاء عاقل بالغ ہوں اور وہ ایک تہائی سے زائد پر راضی ہوجائیں، تو اس کی بھی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (‌وشرائط ‌صحتها ‌في ‌الواهب العقل والبلوغ والملك) فلا تصح هبة صغير ورقيق اھ (كتاب الهبة، ج:5، ص:687، م:سعيد)۔
وفی الشامیۃ: وأركانه: ثلاثة وارث ومورث وموروث. وشروطه: ثلاثة: ‌موت ‌مورث ‌حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة ووجود وارثه عند موته حيا حقيقة أو تقديرا كالحمل والعلم بجهة إرثه، وأسبابه وموانعه سيأتي وأصوله: ثلاثة الخ (کتاب الفرائض، ج:6، ص:758، م:سعيد)۔
وفی البحر الرائق: كذا في الخلاصة قيد بقوله لك لأنه لو قال جعلته باسمك لايكون هبة و لهذا قال في الخلاصة لو غرس لابنه كرما ان قال جعلته لابني تكون هبة و ان قال باسم ابني لاتكون هبة اھ (کتاب الھبۃ، ج:7، ص:285، ط:رشیدیۃ)۔
وفي السراجي: امّا للزّوج فحالتان النصف عند عدم الولد و ولد الابن و ان سفل و الربع مع الولد او ولد الابن و ان سفل اھ امّا للزّوجات فحالتان الربع للواحدة فصاعدةً عند عدم الولد و ولد الابن و ان سفل و الثمن مع الولد أو ولد الابن و ان سفل اھ (ص:31، ط:البشرٰی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96297کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات