کیا کھانا کھاتے وقت بات کرنا غلط یا منع ہے؟
کھانا کھاتے وقت آپس میں باتیں کرنا ممنوع نہیں ،بلکہ حضور ﷺ سے بھی کھانے کے دوران حکمت بھری باتیں کرنا منقول ہے ، یہی وجہ ہے کہ فقہاء رحمہم اللہ نے کھانے کے درمیان بالکل خاموش رہنے کے التزام کو غیروں کا طریقہ بتلایا ہے اور اسے مکروہ لکھاہے ، لہذا کھانے کے درمیاں آپس میں ضرورت کی باتیں کرنے کی اجازت ہے ، اسے ممنوع سمجھ کر بالکل خاموش رہنا درست نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی اللصحیح للمسلم: حدثنا يحيى بن يحيى ، أخبرنا أبو عوانة ، عن أبي بشر ، عن أبي سفيان ، عن جابر بن عبد الله: « أن النبي صلى الله عليه وسلم سأل أهله الأدم، فقالوا: ما عندنا إلا خل، فدعا به فجعل يأكل به ويقول: نعم الأدم الخل، نعم الأدم الخل .»(باب فضیلۃ الخل و التادم به ج:6 ص:125 ناشر: دار الطباعة العامرة - تركيا)
وفی رد المختار: «(قوله بالشباب قبله) لأنهم أكثر أكلا والشيوخ أقل» (الی قوله) «ولا يأكل الطعام حارا ولا يشمه. وعن الثاني أنه لا يكره النفخ في الطعام إلا بما له صوت نحو أف وهو محمل النهي. ويكره السكوت حالة الأكل لأنه تشبه بالمجوس ويتكلم بالمعروف.» الخ ( کتاب الحظر و الاباحۃ ج:5 ص:340 ناشر: الحلبی)
استنجاء کے بعد ہاتھ دھونا - باتھ ٹب کو کھانے، پینے کے امور میں بھی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کے آداب 0