اگر کوئی شخص (مرد)اپنی زندگی میں اپنی جائیداد کا کچھ حصہ اپنے پانچ بچوں میں سے کسی تین (3)بچوں کے نام کر جاتا ہے تو کیا اس مرد کے مرنے کے بعد باقی دو (2)بچے جائیداد میں سے حصہ لے سکتے ہے ؟
واضح ہو کہ ہر شخص اپنی صحت والی زندگی میں مرض الوفات میں مبتلاء ہونے سے قبل اپنے مال وجائیداد کا تنہا مالک ہوتا ہے وہ اس میں جس طرح چاہے تصرف کرسکتا ہے،تاہم اگر وہ اپنی زندگی میں اپنی اولاد کو ہبہ کرنا چاہے تو ایسی صورت میں احادیث مبارکہ کی رو سے اس کو چاہئے کہ تمام اولاد کو برابر ہبہ کرے،بغیر کسی معقول وجہ بعض اولاد کو دوسری اولاد پر ترجیح دینا از روئے احادیث مبارکہ سخت ممنوع ہے اور ایسا کرنے پر وعید بھی وارد ہوئی ہے ،لہذا سوال میں مذکور شخص نے اگر اپنی تمام یا بعض جائیداد اپنے بعض بیٹوں کو اپنی زندگی میں باقاعدہ مالکانہ قبضہ وتصرف کے ساتھ حوالہ کی ہو تو اگرچہ اس میں بعض اولاد کو محروم رکھنے کی وجہ سے اس کیلئے ایسا کرنا مناسب نہیں تھا،تاہم ایسا کرنے کی وجہ سے اب اس ہبہ شدہ جائیداد کے مالک صرف وہی تین بیٹے ہی بنے ہیں ،اسکی وفات کے بعد باقی بیٹوں کا اس ہبہ شدہ جائیداد میں شرعاً کوئی حق نہیں ہے ،
کما فی صحیح البخاری: عن عامر قال سمعت النعمان بن بشير رضى الله عنهما - وهو على المنبر يقول أعطانى أبى عطية، فقالت عمرة بنت رواحة لا أرضى حتى تشهد رسول الله صلى الله عليه وسلم. فأتى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال إنى أعطيت ابنى من عمرة بنت رواحة عطية، فأمرتنى أن أشهدك يا رسول الله. قال «أعطيت سائر ولدك مثل هذا». قال لا. قال «فاتقوا الله، واعدلوا بين أولادكم». قال فرجع فرد عطيته.( باب الإشهاد فى الهبة،ج: 2،ص: 914،رقم الحدیث: 2447،مط: دارالکتب العلمیۃ)
و فی تبیین الحقائق: اعلم أن للإنسان أن يتصرف في ملكه ما شاء من التصرفات ما لم يضر بغيره ضررا ظاهرا اھ(كتاب القضاء،باب مسائل شتى،ج: 4،ص: 196،مط: دار الکتاب الاسلامی)
و فی درر الحکام: كل يتصرف في ملكه المستقل كيفما شاء أي أنه يتصرف كما يريد باختياره أي لا يجوز منعه من التصرف من قبل أي أحد هذا إذا لم يكن في ذلك ضرر فاحش للغير اھ(الفصل الأول في بيان بعض القواعد المتعلقة بأحكام الأملاك،ج: 3،ص: 201،مط: دار الجیل)
و فی البحر الرائق: (قوله وجعلته لك) لأن اللام للتمليك ولهذا لو قال هذه الأمة لك كان هبة(الي قوله)قيد بقوله لك لأنه لو قال جعلته باسمك لا يكون هبة ولهذا قال في الخلاصة لو غرس لابنه كرما إن قال جعلته لابني تكون هبة وإن قال باسم ابني لا تكون هبة،اھ(كتاب الهبة،ج: 7،ص: 275،مط: دارالکتاب الاسلامی)
و فی الدرالمختار: (وتصح بإيجاب ك وهبت ونحلت وأطعمتك هذا الطعام ولو) ذلك (على وجه المزاح)(الی قوله) (أو الإضافة إلى ما) أي إلى جزء (يعبر به عن الكل ك وهبت لك فرجها وجعلته لك) لأن اللام للتمليك بخلاف جعلته باسمك فإنه ليس بهبة وكذا هي لك حلال إلا أن يكون قبله كلام يفيد الهبة خلاصة،اھ(كتاب الهبة،ج: 5،ص: 689،مط: دارالفکر)
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2