فدیہ

والد کے روزوں کے فدیہ کی ادائیگی کا حکم

فتوی نمبر :
95630
| تاریخ :
2026-05-23
عبادات / روزہ و رمضان / فدیہ

والد کے روزوں کے فدیہ کی ادائیگی کا حکم

میرے والد مرحوم اپنی ڈائری میں لکھ کر گئے ہیں کہ ان کے ذمہ انتالیس(39) روزے باقی ہیں ۔ میری راہ نمائی فرمائے میں فدیہ کے طور پر کتنی رقم ادا کروں؟جزاک اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والد مرحوم کے ذمہ جو انتالیس روزے باقی ہیں ،ا گر سائل اب ان کی طرف سے ان روزوں کا فدیہ ادا کرنا چاہتا ہو، تو سائل کو چاہیئے کہ فدیہ دیتے وقت وہ ہر روزے کے بدلے ایک صدقہ فطر کے برابر رقم ( پونے دوسیر احتیاطاً دو کلو گندم کی قیمت ) کسی مستحق کو دیدے ، ایسا کرنے سے ان کے روزوں کا فدیہ ادا ہوجائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ولو مات وعليه صلوات فائتة وأوصى بالكفارة يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر) كالفطرة (وكذا حكم الوتر) والصوم، وإنما يعطي (من ثلث ماله) ولو لم يترك مالا يستقرض وارثه نصف صاع مثلا ويدفعه لفقير ثم يدفعه الفقير للوارث ثم وثم حتى يتم اھ (باب قضاء الفوائت ج:2 ص:73 ناشر: الحلبی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95630کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیخ فانی - عمرہ رسیدہ شخص روزہ رکھنے کے بجائے فدیہ دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   فدیہ 1
  • غیر مسلم کو تفسیرِ قرآن ہدیہ کرنا - نماز و روزہ کے فدیہ کی مقدار اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • دمہ کے مریض کے لئے روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی ادائیگی رقم کی صورت میں کرتے وقت قیمت کی تعیین کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • حاملہ عورت کا قضا روزوں کا فدیہ دینا

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • میت کی قضاء نمازوں کا , فدیہ دینے کا تفصیلی طریقہ اور شرعی حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • نمازوں کے فدیہ اور ترکہ کی تقسیم کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • رمضان کے روزوں کا فدیہ کتنا ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • گزشتہ سالوں کا فدیہ ادا کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی رقم سے روزہ افطار کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • والد کے روزوں کے فدیہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات