فدیہ

دمہ کے مریض کے لئے روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
70423
| تاریخ :
2024-01-20
عبادات / روزہ و رمضان / فدیہ

دمہ کے مریض کے لئے روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا حکم

میرے والد کی عمر 65 سال ہے ، وہ 40 سال سے دمہ کے مریض ہیں، روزہ نہیں رکھ سکتے ، کیا ان کو روزہ کا فدیہ ادا کرنا ہوگا ؟ جواب سے آگاہ کیجئے گا شکریہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والد اگر دمہ کے مرض میں اس طور پر مبتلا ہو کہ اس مرض میں ان کےلئے روزہ رکھنا انتہائی مشکل یا بیماری و تکلیف بڑھانے کا سبب ہو ، اور آئندہ کےلئے بھی تاحیات ان کی صحت یابی کی کوئی امید نہ ہو ، تو ایسی صورت میں زندگی ہی میں ان کےلئے روزوں کے بدلے فدیہ دینے کی گنجائش ہے ، جبکہ فدیہ کی ادائیگی کے وقت ہر روزہ کے بدلے پونے دوکلو گندم یا اس کی موجودہ قیمت کسی مستحقِ زکوۃ شخص کو دینا لازم ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عودا أو عنبرا له ذاكرا لإمكان التحرز عنه فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي اھ (ج 1، صـــ 395، ط: سعید)
وفی الفتاوی الھندیۃ: (ومنها المرض) المريض إذا خاف على نفسه التلف أو ذهاب عضو يفطر بالإجماع، وإن خاف زيادة العلة وامتدادها فكذلك عندنا، وعليه القضاء إذا أفطر كذا في المحيط اھ (ومنها: كبر السن) فالشيخ الفاني الذي لا يقدر على الصيام يفطر ويطعم لكل يوم مسكينا كما يطعم في الكفارة كذا في الهداية. والعجوز مثله كذا في السراج الوهاج. وهو الذي كل يوم في نقص إلى أن يموت كذا في البحر الرائق. ثم إن شاء أعطى الفدية في أول رمضان بمرة، وإن شاء أخرها إلى آخره كذا في النهر الفائق. ولو قدر على الصيام بعد ما فدى بطل حكم الفداء الذي فداه حتى يجب عليه الصوم هكذا في النهاية اھ (ج 1، صـــ 207، ط: ماجدیہ) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70423کی تصدیق کریں
0     1326
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیخ فانی - عمرہ رسیدہ شخص روزہ رکھنے کے بجائے فدیہ دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   فدیہ 1
  • غیر مسلم کو تفسیرِ قرآن ہدیہ کرنا - نماز و روزہ کے فدیہ کی مقدار اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • دمہ کے مریض کے لئے روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی ادائیگی رقم کی صورت میں کرتے وقت قیمت کی تعیین کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • حاملہ عورت کا قضا روزوں کا فدیہ دینا

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • میت کی قضاء نمازوں کا , فدیہ دینے کا تفصیلی طریقہ اور شرعی حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • نمازوں کے فدیہ اور ترکہ کی تقسیم کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • رمضان کے روزوں کا فدیہ کتنا ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • گزشتہ سالوں کا فدیہ ادا کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی رقم سے روزہ افطار کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات