فدیہ

رمضان کے روزوں کا فدیہ کتنا ہوتاہے؟

فتوی نمبر :
72892
| تاریخ :
2024-05-02
عبادات / روزہ و رمضان / فدیہ

رمضان کے روزوں کا فدیہ کتنا ہوتاہے؟

ایک رمضان کا روزہ چھوڑنے کا کیا فدیہ ہوتاہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی صحیح سالم اور تندرست شخص کےلئے بغیر کسی شرعی عذر کے رمضان المبارک کا روزہ چھوڑنا جائز نہیں، بلکہ رمضان المبارک کے مہینے میں رمضان کے روزے رکھنا لازم و ضروری ہے، اور اگر کوئی شخص قصداً بلاکسی عذر کے رمضان المبارک کے روزے چھوڑے تو اُس کی وجہ سے وہ سخت گنہگار ہوگا، جس پر اُسے توبہ و استغفار اور چھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء لازم اور ضروری ہوگی، توبہ و استغفار اور قضاء کے علاوہ شرعاً اُس کا کوئی فدیہ وغیرہ لازم نہیں، البتہ اگر کوئی شخص ضعف یا بیماری کی وجہ سے فی الحال روزے نہ رکھ سکتا ہو،اور نہ ہی آئندہ کےلئے صحت یاب ہوکر روزے رکھنے کی توقع اور امید ہو،تو ایسی صورت میں اس شخص کے ذمہ رمضان المبارک کے روزوں کا فدیہ دینا لازم ہوگا،اور ہر روزے کا فدیہ صدقہ فطر(احتیا طاً دو کلو گندم یا اس کی قیمت)کے بقدر ہوگا،اسی حساب سے تمام روزوں کا فدیہ دینا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فى الدر المختار: (وللشيخ الفاني العاجز عن الصوم الفطر ويفدي)وجوباً ولو في أول الشهر وبلا تعدد فقير كالفطرة لو موسرا والا فيستغفر الله إلخ
وفی الشامیۃ تحت: (قوله وللشيخ الفاني)أي الذي فنيت قوته أو أشرف على الفناء، ولذا عرفوه بأنه الذي كل يوم في نقص إلى أن يموت نهر،ومثله ما في القهستاني عن الكرماني: المريض إذا تحقق اليأس من الصحة فعلية الفدية لكل يوم من المرض اھ (ج2،صـــ427،ط:سعید)۔
وفیھا أیضاً: (قوله لم تجز الفديه)اى في حال حياته بخلاف ما لو اوصى بها كما مر تحريره اھ (ج2،صـــ427،ط:سعید)
وفى الهندية: فان برئ المريض او قدم المسافر وادرك من الوقت بقدر ما فاته فيلزمه قضاء جميع ما ادرک اھ (ج1،صـــ207،ط:ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72892کی تصدیق کریں
0     1114
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیخ فانی - عمرہ رسیدہ شخص روزہ رکھنے کے بجائے فدیہ دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   فدیہ 1
  • غیر مسلم کو تفسیرِ قرآن ہدیہ کرنا - نماز و روزہ کے فدیہ کی مقدار اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • دمہ کے مریض کے لئے روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی ادائیگی رقم کی صورت میں کرتے وقت قیمت کی تعیین کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • حاملہ عورت کا قضا روزوں کا فدیہ دینا

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • میت کی قضاء نمازوں کا , فدیہ دینے کا تفصیلی طریقہ اور شرعی حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • نمازوں کے فدیہ اور ترکہ کی تقسیم کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • رمضان کے روزوں کا فدیہ کتنا ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • گزشتہ سالوں کا فدیہ ادا کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی رقم سے روزہ افطار کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات