احکام وراثت

وراثتی مکان میں مرحوم کے بھائی کا شرکت کا دعوی کرنا

فتوی نمبر :
95434
| تاریخ :
2026-05-17
معاملات / ترکات / احکام وراثت

وراثتی مکان میں مرحوم کے بھائی کا شرکت کا دعوی کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ،
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔ ورثہ میں تین بھائی اور سات بہنیں ہیں۔ مکان کے کاغذات میں والد صاحب (مرحوم) کا ہی نام ہے، لیکن میرے چچا جان کا کہنا ہے کہ اس مکان میں میرا آدھا حصہ ہے۔ ان کی دلیل یہ ہےکہ جب تقسیمِ ہند کے بعد ہم یہاں (پاکستان) آئے تو کچھ عرصے بعد مجھے اور میرے بڑھے بھائی یعنی والد صاحب کو گیارہ گیارہ ہزار روپے کلیم کے ملے تھے۔ میرے گیارہ ہزار میرے والد صاحب جو کہ بڑے بھائی تھے ان کے پاس رکھوا دیئے گئے، میں نے اپنی رقم ان سے نہیں مانگی تھی کچھ عرصے بعد والد صاحب نے ایک زمین خریدی والد صاحب ملازمت کرتے تھے زمین کی خریداری و تعمیرِ مکان ممکن نہ تھا، اس لیے میرے گیارہ ہزار زمین کی خریداری و تعمیر میں لگے ہوں گے اور اگر میں اس وقت گیارہ ہزار کی زمین لے لیتا تو آج وہ ایک کڑور سے زائد کی ہوتی۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا چچا جان کا کہنا صحیح آیا وہ اس مکان کے آدھے حصے کے حقدار ہیں؟ جبکہ زمین کے کاغذات کے علاوہ کوئی تحریری ثبوت بھی موجود نہیں۔ اور نہ ہی کوئی زبانی گواہ جس سے چچا جان کی بات کی کسی طرح تائید و توثیق ہوتی ہے، شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ مىں سائل کے چچا کے پاس اپنے مذکور دعوی پر کوئی گواہ یا تحریری ثبوت موجود نہ ہو، اور معاملہ عدالت کے پاس چلا جائے، تو ورثاء پر اس دعوی سے متعلق کسی قسم کا علم نہ ہونے پر قسم کھانی لازم ہوگی، اگر وہ یہ حلف لے لیتے ہیں، تو ایسی صورت میں چاچا کا مذکور دعوی کا شرعاً کوئی اعتبار نہ ہوگا، اور والد مرحوم کی تمام تر ملکیت وراثاء کے مابین تقسیم کرنی لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في بدائع الصنائع: وأما حجة المدعي والمدعى عليه فالبينة حجة المدعي واليمين حجة المدعى عليه لقوله عليه الصلاة والسلام «‌البينة ‌على ‌المدعي واليمين على المدعى عليه» جعل عليه الصلاة والسلام البينة حجة المدعي واليمين حجة المدعى عليه والمعقول كذلك لأن المدعي يدعي أمرا خفيا فيحتاج إلى إظهاره وللبينة قوة الإظهار لأنها كلام من ليس بخصم فجعلت حجة المدعي واليمين اهـ (كتاب الدعوى، فصل في حجة المدعي والمدعى عليه، ج:٦، ص:٢٢٥، ط: سعيد)
‌وفي دررالحكام في شرح مجلة الاحكام: وإذا ‌ادعى ‌المدعي ‌دعواه ‌في ‌حضور ‌وارث ‌واحد ‌وأنكر ‌الوارث ‌المدعى ‌عليه ‌الدين وعجز المدعي عن الإثبات فيحلف كل وارث على حدة على كونهم لا يعلمون بأن الميت مدين للمدعي بذلك المبلغ أو بأقل منه ولا يسقط اليمين عن باقي الورثة بحلف بعض الورثة؛ لأن الناس يتفاوتون في اليمين ولأن الوارث يستحلف على العلم وربما لا يعلم الأول بدين الميت ويعلم الثاني (الخانية) [(المادة 1642) يصح أن يكون أحد الورثة خصما في الدعوى التي تقام على الميت أو له، ج:٤، ص:٢٥٣، ط: دارالجيل]
وفي الفتاوى الهندية: وإن لم تكن للمدعي بينة، وأراد استحلاف هذا الوارث، يستحلف على العلم عند علمائنا - رحمهم الله تعالى - بالله ما تعلم أن لهذا على أبيك هذا المال الذي ادعى، وهو ألف درهم، ولا شيء منه اهـ (كتاب أدب القاضي، الباب الخامس والعشرون في إثبات الوكالة والوراثة وفي إثبات الدين، ج:3 ص: 407 ط: دار الفكر بيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95434کی تصدیق کریں
1     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات