احکام وراثت

دادا کے ترکہ میں یتیم پوتوں کے حصہ کا حکم

فتوی نمبر :
95386
| تاریخ :
2026-05-16
معاملات / ترکات / احکام وراثت

دادا کے ترکہ میں یتیم پوتوں کے حصہ کا حکم

میرے والد کل تین بھائی اور پانچ بہنیں تھے۔ ایک بھائی دادا کی زندگی ہی میں فوت ہوگئے تھے۔ اُن کے بچے ساری زندگی دادا کے گھر اور زمین پر رہتے رہے۔ ہم چار بہنیں ہیں اور ہمارا کوئی بھائی نہیں ہے۔ والد صاحب ایک سال پہلے وفات پا گئے۔ اب ہم بہنوں میں سے صرف ایک بہن حیات ہیں۔
تایا کے بیٹوں نے والد صاحب کی زندگی میں بھی اور اُن کی وفات کے بعد بھی کبھی ہمارا حال تک نہیں پوچھا، لیکن اب وہ جائیداد کی تقسیم بھی نہیں ہونے دے رہے۔ کیا اُن کا ہمارے والد کے ترکے میں کوئی حصہ بنتا ہے؟
ہم دو غیر شادی شدہ بہنیں اپنی والدہ کے ساتھ خود زندگی گزار رہی ہیں، تو کیا ہمیں پورا حصہ نہیں ملنا چاہیے تاکہ ہم اپنا گزارا کرسکیں؟
وہ تایا زاد بھائی جو ساری زندگی دادا کی جائیداد سے فائدہ اٹھاتے رہے، اور اب کہتے ہیں کہ ہم اُن کی کچھ نہیں لگتیں، پھر وہ حصے دار کیوں ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے دادا مرحوم کی اولاد میں سے جس بیٹے کا انتقال دادا مرحوم کی زندگی میں ہوچکا تھا، وہ شرعاً مرحوم کے ترکے میں حصے دار نہیں تھا، چنانچہ اب اس بیٹے کی اولاد بھی شرعاً دادا مرحوم کے ترکے میں حصہ دار نہیں ہوگی، تاہم سائلہ کے والدِ مرحوم کا انتقال چونکہ اپنے والد(دادا مرحوم) کی وفات کے بعد ہوا ہے،اس لیے سائلہ، اس کی والدہ اور بہنیں اپنے والدِ مرحوم کے توسّط سے دادا مرحوم کے ترکے میں شرعاً حصہ دار ہوں گی، جس کا طریقہ کار ورثاء کی تفصیل اور ان کے وفات پانے کی ترتیب اور تاریخ ذکر کرکے معلوم کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفقہ الاسلامی وأدلتہ: يشترط لثبوت الحق في الميراث ثلاثة شروط: وهي موت المورث، وحياة الوارث، ومعرفة جهة القرابة... 2 -‌‌ حياة الوارث: لا بد أيضا من تحقق حياة الوارث بعد موت المورث، إما حياة حقيقية مستقرة أو إلحاقه بالأحياء تقديرا. الحقيقية: هي الحياة المستقرة الثابتة للإنسان المشاهدة له بعد موت المورث. والتقديرية: هي الحياة الثابتة تقديرا للجنين عند موت المورث، فإذا انفصل حيا حياة مستقرة لوقت يظهر وجوده عند موت المورث، ولو كان حينئذ مضغة أو علقة، ثبت له الحق في الميراث، فيقدر وجود حياته بولادته حيا.(7707/10، ط:دار الفكر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95386کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات