احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم سے پہلے ایک وارث کا اپنا حصہ دوسرے کو فروخت کرنا

فتوی نمبر :
95074
| تاریخ :
2026-05-08
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم سے پہلے ایک وارث کا اپنا حصہ دوسرے کو فروخت کرنا

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان دین متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کا انتقال ہوا اور ابھی تک اس کی میراث تقسیم نہیں ہوئی ہے، انتقال کے وقت کچھ وارث بالغ اور کچھ نابالغ تھے، فی الحال سب بالغ ہیں۔ شرعی وارث ایک بیوی، 8 بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں، 1. اس حالت میں ایک یا دو وارث ​غیر منقسقہ ترکہ میں اپنا رسدی حصہ مرحوم کے دیگر تمام ورثہ کو فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ کیا ایسا کر لینا بھی تخارج کے حکم میں ہوگا اور اس پر تخارج کے احکام نافذ ہوں گے؟ بہر صورت ترکہ کی تقسیم کیسے ہوگی؟ 2. جیسا کہ عرض کیا گیا کہ ابھی تک طریقہ تقسیم نہیں ہوا، کیا کسی وارث کا مشترکہ ترکہ سے کچھ رقم بطور قرض کےکاروبار کے لیے لینا جائز ہے یا نہیں؟ جبکہ وہ کہتا ہے کہ میں یہ قرض ادا کر لوں گا یعنی اتنی رقم مشترکہ ترکہ میں جمع کرا دوں گا اور اگر ادا نہیں کر سکا تو یہ رقم تقسیم کے وقت میرے حصے سے منہا کردی جائے گی۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ کیا اس میں تمام ورثا کی رضامندی ضروری ہے؟ بصورت جواز بوقت تقسیم ترکہ کس طرح یہ قرض منہا کیا جائے گا؟
3. اگر ترکہ کی تقسیم سے پہلے پہلے مرحوم کی بیٹیاں کوئی جائیداد وغیرہ لے کر اپنے تمام حقوق سے دستبردار ہونا چاہیں تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ بصورت جواز بعد مین تقسیم کس تناسب سے ہوگی؟ 4. مرحوم کے بیٹوں میں سے ایک بیٹا یہ مطالبہ کر رہا ہے کہ حساب کتاب کر کے ترکہ میں سے میرا حصہ مجھے دے دیا جائے۔ کیا اس کا یہ مطالبہ درست ہے؟ کیا اس مطالبے پر وہ گناہ گار تو نہیں ہوگا جبکہ دیگر ورثہ فی الحال مشترکہ طور پر رہنا چاہتے ہیں اور تقسیم نہیں چاہتے؟ واضح رہے کہ یا مرحوم کا کچھ لوگوں پر قرضہ ہے جو ابھی تک وصول نہیں ہوسکا ہے، اس طرح تاحال ترکہ پر کچھ لوگوں کا مبینہ حق ہے، جس کی ادائیگی کچھ مشکلات کی وجہ سے نہیں ہوسکی ہے اور ابھی تک اس کا حتمی فیصلہ بھی نہیں ہوا ہے، مرحوم پراپرٹی کا کاروبار کرتے تھے انہوں نے کچھ دوستوں کا وکیل بن کر ان کو پلاٹس دلائے تھے اور خود اپنے لیے بھی اسی اسکیم میں پلاٹس خریدے تھے لیکن بدقسمتی سے لینڈ گریبرز نے ان تمام پلاٹوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ مرحوم اپنی زندگی میں بھی اس سلسلے میں عدالت میں مقدمہ لڑتے رہے اور ان کے انتقال کے بعد بھی ان کا ایک بیٹا یہی مقدمہ لڑ رہا ہے لیکن تا حال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا اور نہ ہی مستقبل قریب میں کسی قسم کے فیصلے کی توقع ہے۔ جبکہ مرحوم کے بعض دوستوں کا یہ دعوی ہے کہ ہمیں یا پلاٹ دیے جائیں یا ہمیں موجودہ وقت کے لحاظ سے قیمت دی جائے، اس تنازعے کے حل کے لیے مختلف فورمز پر ان دوستوں کو یہ فیصلہ سنا دیا گیا ہے کہ آپ لوگوں کا مرحوم پر یا مرحوم کے بیٹوں پر اس سلسلے میں کوئی دعوی نہیں بنتا لیکن اس کے باوجود وہ مسلسل اصرار اور زبردستی کر رہے ہیں کہ جس طرح بھی ہو ہم اپنا حق لے کر رہیں گے، چنانچہ مرحوم کے ورثہ بھی یہ چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے اور ان دوستوں کو کچھ نہ کچھ رقم دے کر صلح ہو جائے تاکہ یہ تنازعہ ختم ہوجائے۔ اب یہ صلح کتنی رقم پر ہوتی ہے؟ اور اس کا مجموعہ کتنا بنتا ہے؟ یہ فی الحال معلوم نہیں ہے۔ آنجناب سے گزارش ہے کہ ان وضاحتوں کی روشنی میں شریعت کے مطابق جواب عنایت فرمائیں، جزاک الله۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مرحوم کے انتقال کے بعد تمام شرعی ورثاء اپنے اپنے حصوں کے مالک ہوجاتے ہیں، چنانچہ مرحوم کی تجہیز و تکفین، قرض، اور شرعی وصیت کی ایک تہائی کی حدتک ادائیگی کے بعد ترکہ کی تقسیم عمل میں لائی جائےگی۔لہذاترکہ کی تقسیم سےقبل کسی وارث کا اپنا شرعی حصہ دوسرے بالغ ورثاء کو باہمی رضامندی سے فروخت کرنا یا کسی متعین عوض کے بدلے اپنے حق سے دستبردار ہونا جائز ہے، اس میں دوسری صورت "تخارج "کہلاتی ہے۔
جبکہ مرحوم کےتمام ورثاء اگربالغ ہوتومشترکہ ترکہ سے کسی وارث کےلیےان کی اجازت سےقرض لینے کی گنجائش ہے،جوباہمی طورپر طے شدہ طریقے کے مطابق واپس یا اس تقسیم ترکہ کےوقت اس کے حصے سے منہاکی جاسکتی ہے۔اسی طرح مرحوم کےہروارث کےلیےاپنے حق کے مطالبے کے لیے تقسیم کا تقاضا کرنا جائز ہے، اسے محض اس مطالبے کی وجہ سے گناہ گار نہیں کہا جائے گا۔ البتہ ایسے ترکہ میں جس میں بعض اموال یا واجبات متنازع یا غیر مصفیٰ ہوں، اس میں حقوق و واجبات کی تعیین و تصفیہ کے بعدہی ترکہ کی شرعی تقسیم عمل میں لائی جائے توزیادہ بہترہے،تاکہ بعدکے اختلاف اورجھگڑوں سے بچاجاسکے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95074کی تصدیق کریں
0     31
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
Related Topics متعلقه موضوعات