بیوی کے مرنے کے بعد اگر اس کے بچے بھی ہوں،تو اس کی ملکیت میں شوہر کا حصہ %25 ہوتا ہے، میری بیوی مر چکی ہے، اور میں اس کی پینشن لیتا ہوں ،میرے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ،کیا مجھے پینشن سے %25 لینا چاہیئے ؟ اور باقی پیسے اپنی اولاد کو دینے چاہیے ۔ جزاک اللہ !
واضح ہوکہ ملازم کے انتقال کے بعد ادارے کی طرف سے ملنے والی پنشن چونکہ اس کا ترکہ نہیں ، بلکہ ادارے کی طرف سے پسماندگان کے ساتھ تبرّع و احسان ہوتا ہے ،اس لئے ادارہ اپنے ضابطے کے مطابق مرحوم کی پنشن کی رقم کے لئے جس شخص کو نامزد کر دے ، شرعاًوہی اس کا حقدار ہوگا ، دیگر ورثاء کا اس میں حصہ داری کا دعوی کرنا شرعاً درست نہیں ، لہذا صورتِ مسؤلہ میں سائل کی بیوی کے انتقال کے بعد ادارے نے اگر پنشن سائل کے نام ہی جاری کی ہوتو ایسی صورت میں سائل ہی اس پنشن کا حقدارہے،لیکن اگر ارادہ نے اولاد میں سے کسی کے نام جاری کی ہوتو وہ ی اس کا حق ہے،لہذا سائل کیلئےاس رقم کو اپنے استعمال میں لانا شرعاً جائز نہیں ،جس سے احتراز لازم ہے۔
کمافی بدائع الصنائع:ولا يجري فيه الإرث لأن الإرث إنما يجري في المتروك من ملك أو حق للمورث على ما قال عليه الصلاة والسلام من ترك مالا أو حقا فهو لورثته ولم يوجد شيء من ذلك فلا يورث ولا يجري فيه التداخل لما ذكرنا اھ( فصل وأما صفات الحدود/ج:7/ص:57۔ط،الناشر دار الكتاب العربي)۔
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2