لے پالک کے احکام

لے پالک بچی کی ولدیت میں پرورش کرنے والے کا نام لکھنا

فتوی نمبر :
94845
| تاریخ :
2026-05-02
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / لے پالک کے احکام

لے پالک بچی کی ولدیت میں پرورش کرنے والے کا نام لکھنا

السلام علیکم!جنابِ عالی! میرا نام محمد ہارون ولد محمد یوسف ہے، جناب میرے پانچ بچے ہیں، جس میں تین لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں، میری خالہ زاد بہن کے گھر کوئی اولاد نہیں تھی، تو میں نے اپنی خالہ زاد بہن کو اپنی پانچ نمبر کی بیٹی پیدا ہوتے ہی ہسپتال سے اس کو دے دی بغیر کسی لکھت پڑھت کے، اور 3 سال گزر گئے، جب مجھے 3 سال بعد یہ علم ہوا کہ اس لڑکی کی ولدیت پر میرا نام ہونا چاہیے، تو میں نے اپنی بہن اور بہنوئی سے بات کی تو وہ اس بات پر راضی نہیں کہ ولدیت محمد ہارون کی ہو، میری بہن (نوشی) اور میرا بہنوئی (رئیس خان) میری بیٹی (دعا) سے بہت پیار کرتے ہیں، اور اسے بہت لاڈ لوں سے پال رہے ہیں، جناب، اگر اسلام میں یہ کوئی نرمی ہے کہ ولدیت رئیس خان کی بھی ہو سکتی ہے تو مجھے اس پر فتویٰ دیں، اور اگر ولدیت میری ہی چلے گی تو رئیس خان کو اس بات پر آمادہ کروائیں، وہ اس بات سے منع کر رہا ہے، اور وہ مجھ سے یا میری بیوی سے بچی کو ملواتے بھی نہیں ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ لے پالک بچے/بچی کے تمام تر کاغذات میں اسے حقیقی والد ہی کی جانب منسوب کرنا شرعاً لازم اور غیر حقیقی فرد ( یعنی پالنے والے) کی طرف اس کی نسبت کرنا شرعاً ناجائز و حرام فعل ہے، لہٰذا سائل کے بہنوئی کے لیے اس بچی کی ولدیت کو اپنی طرف منسوب کرنا شرعاً جائز نہیں، البتہ سرپرست کے خانہ میں وہ اپنا نام درج کر سکتا ہے،جبکہ اس بچی کی ملاقات سے حقیقی والدین کو محروم کرنا یا روکنا بھی درست طرزِ عمل نہیں، بلکہ والدین کو اپنی اولاد سے دور رکھنے کی کوشش ہے جو شرعاً بھی جائز نہیں، اس لیے اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كماقال الله تعالى في القرآن المجيد:ٱدۡعُوهُمۡ لِأٓبَآئِهِمۡ هُوَ أَقۡسَطُ عِندَ ٱللَّهِۚ(سورة الاحزاب:٥)
وفي احكام القران للقرطبى:وقال النحاس: هذه الآية ناسخة لما كانوا عليه من التبني وهو من نسخ السنة بالقرآن فأمر أن يدعوا من دعوا إلى أبيه المعروف فإن لم يكن له أب معروف نسبوه إلى ولائه فإن لم يكن له ولاء معروف قال له يا أخي يعني في الدين قال الله تعالى: (إنما المؤمنون إخوة) اھ (سورة الاحزاب:٥،ج:١٤،ص:١١٩،ط:دار الكتب المصرية)
وفي صحيح البخارى: عن أبي ذر رضي الله عنه:أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: (‌ليس ‌من ‌رجل ‌ادعى لغير أبيه - وهو يعلمه - إلا كفر، ومن ادعى قوما ليس له فيهم نسب، فليتبوأ معقده من النار).(كتاب المناقب، باب: نسبة اليمن إلى إسماعيل،ج:٢،ص:٢،مط:البشرى)
وفی مشکاۃ المصابیح:وعن أبي أيوب قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من فرق بين والدة وولدها فرق الله بينه وبين أحبته يوم القيامة» . رواه الترمذي والدارمي اھ(باب النفقات وحق المملوك،ج:٢،ص:٢٩١،ط:قديمى كتب خانه)
وفي عمدةالقارى:قوله: (ادعى) أي: انتسب لغير أبيه(الى قوله) والحال أنه يعلم أنه غير أبيه، وإنما قيد بذلك لأن الإثم يتبع العلم(الى قوله) فالوجه على عدم هذه اللفظة أن المراد بالكفر: كفران النعمة، أو لا يراد ظاهر اللفظ، وإنما المراد المبالغة في الزجر والتوبيخ، أو المراد أنه فعل فعلا يشبه فعل أهل الكفر، والوجه على تقدير وجود هذه اللفظة فهو أن يحمل على أنه إن كان مستحلا مع علمه بالتحريم اھ(باب نسبة اليمن إلى إسماعيل صلى الله عليه وسلم،ج:١٦،ص:٧٩،ط:التراث)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94845کی تصدیق کریں
0     122
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایدھی سے لاوارث بچہ گودلے کر اس کی پرورش کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک بھتیجے کی ولدیت میں اپنانام لکھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 0
  • لےپالک بچہ پرورش کرنے والی عورت کےلئے محرم ہوگایا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • کسی کا بچہ لے کر پالنا شادی کرانا اور جائیداد میں حصہ دلوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • گود لئے بچے کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • زنا سے پیدا شدہ بچے کی لے پالک اولاد کے طور پر پروش کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک اولاد کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹے کی وراثت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • لے پالک بیٹے کو واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کو ساری جائیداد دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹی کے نکاح میں حقیقی والد کا نام نہ لینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کسی اور کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • پرورش کرنے والے کا نام بطور ولدیت لکھنے کے لیے گواہی دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک لڑکی کے نکاح میں کس کی ولدیت لکھوائی جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • والدین کا علم نہ ہونے کی صورت میں بچہ کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • متبنی بچے کے والد کے خانہ میں کس کا نام لکھنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے ولدیت میں مربی کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • بھتیجے کو لے پالک بیٹے کے طور پر پالنے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • ربیبہ کو اپنا نام دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچے کو اپنی طرف منسوب کرنا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • ولدیت کے خانے میں تایا ابو کا نام لکھنے کے بعد کاعذات میں تبدیلی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کو محرم بنانے کا طریقہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹا-بیٹی کے احکام

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے احکام کے متعلق

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات