لے پالک کے احکام

لے پالک بچے کو اپنی طرف منسوب کرنا

فتوی نمبر :
82866
| تاریخ :
2025-05-20
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / لے پالک کے احکام

لے پالک بچے کو اپنی طرف منسوب کرنا

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی سالی کی بیٹی۔۔۔۔۔ کو گود لیا، اور پھر اس کے اسکول اور تمام دستاویزات میں اپنا نام بطورِ ولدیت کے درج کروایا۔ لیکن اب میرے علم میں یہ مسئلہ آیا ہےکہ کسی کی اولاد کو اس کے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف منسوب کرنا قرآن و حدیث کی رو سے ناجائز ہے ، لہذا میں اس بچی کی دستاویزات تبدیل کروانا چاہتاہوں ، لیکن کیا یہ مسئلہ اسی طرح ہے جیسا کہ میرے علم میں آیا ہے ؟ کیا واقعی میں قرآن و حدیث میں کسی اور کی اولاد کو دوسرے کی طرف منسوب کرنا ناجائز ہے ؟ اور اب کیا کاغذات میں یہ نام وغیرہ تبدیل کرنا لازمی ہے؟ جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ کسی بچے / بچی کو گود لیکر اس کی پرورش کرنا شرعاً جائز بلکہ کارِ ثواب ہے ، لیکن اس بچے یا بچی کو حقیقی والد کے بجائے پرورش کرنے والے کی طرف منسوب کرنا اور اس سے متعلقہ سرکاری و غیر سرکاری کاغذات میں ولدیت کے خانے میں حقیقی والد کے بجائے پرورش کرنے والے کا اپنا نام لکھوانا از روئے قرآن و حدیث حرام اور گناہِ کبیرہ ہے ۔ لہذا سائل نے جو مسئلہ سنا ہے وہ بالکل درست ہے، اس لئے مذکور بچی کے جن تعلیمی اور قانونی دستاویزات میں ولدیت کے خانے میں سائل کا نام لکھا ہوا ہو ان میں ترمیم کرکے ولدیت کے خانے میں سائل کے بجائے حقیقی والد کا نام درج کروانا لازم اور ضروری ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی أحکام القرآن للجصاص : ( أدعوھم لآبائھم ھو أقسط عند اللہ ) الآیۃ ، فیہ إطلاق اسم الإخوۃ و حظر اسم الأبوۃ من غیر جھۃ النسب ولذالک قال أصحابنا فی من قال لعبدہ ھو أخی لم یعتق إذا قال لم أرد بہ الأخوۃ من النسب لأن ذلک یطلق فی الدین وقال ھو ابنی عتق لأن اطلاقہ ممنوع إلا من جھۃ النسب و روی عن النبی ﷺ أنہ قال : من ادعیٰ إلی غیر أبیہ و ھو یعلم أنہ غیر أبیہ فالجنۃ علیہ حرام إلخ ( ج 2، ص354، ط سھیل اکیڈمی )-
و فی تفسیر ابن کثیر : ( أدعوھم لآبائھم ھو أقسط عند اللہ ) ھذا أمر ناسخ لما کان فی ابتداء الإسلام من جواز ادعاء الأبناء الأجانب و ھم الادعاء ، فأمر تبارک و تعالیٰ برد نسبھم إلی آبائھم فی الحقیقۃ ، و إن ھذا ھو العدل والقسط والبر ، قال البخاری رحمہ اللہ ( إلی قولہ ) عن عبد اللہ بن عمر قال : إن زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ مولیٰ رسول اللہ ما کنا ندعوہ إلا زید بن محمد حتیٰ نزل القرآن ( أدعوھم لآبائھم ھو أقسط عند اللہ ) الآیۃ ( مکتبۃ دار الکتب العلمیۃ، ج 3، ص 510 )-
و فی صحیح البخاری : عن سعد قال سمعت النبی ﷺ یقول: من ادعیٰ إلی غیر أبیہ و ھو یعلم أنہ غیر أبیہ فالجنۃ علیہ حرام - الحدیث – ( باب من ادعی إلی غیر أبیہ، ج 2، ص 1001، ط قدیمی کتب خانہ )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82866کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایدھی سے لاوارث بچہ گودلے کر اس کی پرورش کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک بھتیجے کی ولدیت میں اپنانام لکھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 0
  • لےپالک بچہ پرورش کرنے والی عورت کےلئے محرم ہوگایا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • کسی کا بچہ لے کر پالنا شادی کرانا اور جائیداد میں حصہ دلوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • گود لئے بچے کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • زنا سے پیدا شدہ بچے کی لے پالک اولاد کے طور پر پروش کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک اولاد کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹے کی وراثت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • لے پالک بیٹے کو واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کو ساری جائیداد دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹی کے نکاح میں حقیقی والد کا نام نہ لینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کسی اور کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • پرورش کرنے والے کا نام بطور ولدیت لکھنے کے لیے گواہی دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک لڑکی کے نکاح میں کس کی ولدیت لکھوائی جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • والدین کا علم نہ ہونے کی صورت میں بچہ کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • متبنی بچے کے والد کے خانہ میں کس کا نام لکھنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے ولدیت میں مربی کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • بھتیجے کو لے پالک بیٹے کے طور پر پالنے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • ربیبہ کو اپنا نام دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچے کو اپنی طرف منسوب کرنا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کو محرم بنانے کا طریقہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹا-بیٹی کے احکام

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے احکام کے متعلق

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لاعلمی میں لے پالک کی ولدیت غیر والد کی طرف ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات