میں ایک سنی مسلک سے تعلق رکھنے والی خاتون ہوں،میری پہلی شادی سے ایک بیٹی اور دوسری شادی سے جڑواں بیٹے ہیں، اب میری تیسری شادی ہونے والی ہے، میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اگر میرے تیسرے شوہر سے میری کوئی اولاد نہ ہو تو وراثت کے کیا احکام ہوں گے؟ میری دولت کس طرح تقسیم ہوگی؟ نیز،اگر تیسرے شوہر سے بھی میری اولاد ہو تو وراثت کی تقسیم کس فیصد کے حساب سے ہوگی؟میں اپنی دولت کے بارے میں پوچھ رہی ہوں۔شکریہ!آپ کے جواب کی منتظر ہوں۔
واضح ہوکہ تقسیم وراثت کا تعلق آدمی کے مرنے کے بعد ہوتا ہے،زندگی میں ہر شخص کو مرض الوفات میں مبتلا ہونے سے قبل اپنے تمام ذاتی مال وجائیداد میں ہر قسم کے جائز تصرف کا حق حاصل ہوتا ہے،چنانچہ سائلہ کی زندگی میں تو وراثت کے احکام جاری نہ ہوں گے،البتہ انتقال کی صورت میں اس وقت جو بیٹۓ ، بیٹیاں حیات ہوں،(خواہ کسی بھی شوہر سے ہوں)تو وہ سب اپنے حصص شرعی کے بقدر حقدار ہوں گے ،یعنی بیٹوں کو بیٹیوں کا دوگنا ملے گا،جوکہ بوقت ضرورت ورثاء کی مکمل تفصیل لکھ کر تقسیم کا شرعی طریقہ کار معلوم کیا جا سکتا ہے۔
قال اللہ تعالی:{يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ}[سورۃ النساء:آیت نمبر:11] ۔
وفي درر الحكام شرح مجلة الأحكام:لأن للإنسان أن يتصرف في ملكه الخاص كما يشاء وليس لأحد أن يمنعه عن ذلك ما لم ينشأ عن تصرفه ضرر بين لغيره(انظر المادة 1192 )اھ(الباب الرابع في بيان المسائل التي تتعلق بمدة الإجارة/ج:3/ص: 145/ط:دار الکتب العلمية)۔
وفي السراجي:الربع للواحدة فصاعدة عند عدم الولد وولد الابن وإن سفل اھ(ص: ۱۸)۔فقط والله أعلم
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2