احکام وراثت

قبضہ کے ساتھ ہبہ کی ہوئی زمین میں حصہ مانگنا

فتوی نمبر :
94584
| تاریخ :
2026-04-24
معاملات / ترکات / احکام وراثت

قبضہ کے ساتھ ہبہ کی ہوئی زمین میں حصہ مانگنا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ! ایک باپ کی چار بیٹیاں تھیں ،کوئی بیٹا نہ تھا ،اس نے سب بیٹیوں سے مشورہ کر کے سب سے چھوٹی نادار بیٹی کو اپنی زمین 4 کنال 3 مرلے ھبہ کر دی (نقل منسلک ہے) ،بندوبست میں یہی زمین 5 کنال 2 مرلے ثابت ہوئی جو چھوٹی بیٹی نے اپنے چار بیٹوں کو ھبہ کر دی (نقل منسلک ہے)اور قبضہ دے دیا ،ہبہ کرنے والے باپ بیٹی دونوں فوت ہو گئے ہیں، اور چھوٹی بیٹی جس نے چار بیٹوں کو زمین ہبہ کی کے دو بیٹے بھی فوت ہو گئے ہیں ،البتہ ان کے بیوگان اور یتیم بچے موجود ہیں، اب بیٹی کی بیٹیوں (جو شادی شدہ ہیں) نے اپنے حصے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے، جبکہ ماں کو فوت ہوئے 21 سال اور ہبہ کو 37 سال گزر چکے ہیں، کبھی ماں کی زندگی میں مطالبہ نہیں کیا ۔ شرعی طور پر ان بیٹیوں کا حصہ بنتا ہے جن کا ہبہ میں نام بھی نہیں ؟اور ان کا حصہ بنتا ہے تو کتنا بنے گا؟ اور کیا سب بھائی اپنے حصے میں کچھ نہ کچھ دیں گے، جبکہ دو بھائی فوت ہو گئے ہیں اور کیوں کہ اس حصہ میں دو دکانوں کا حصہ بھی ہر بھائی کا ہے، جو سڑک کے ساتھ آگے کی طرف ہے اور اس کے پیچھے تین بھائیوں کے مکان بھی ہیں اور ان کے مکانوں کے ساتھ سے سارے بھائیوں کے مختلف حصوں میں پلاٹ ہیں اور اس پلاٹ میں سے ایک پلاٹ میں ایک بھائی کا شلٹر ہے، تو اب بتائیں کہ ان دکانوں میں مکان اور شلٹر میں سے کون سا حصہ بہنوں کا بنے گا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر مرحوم والد نے اپنی چھوٹی بیٹی کو مذکورہ زمین باقاعدہ مالکانہ تصرف اور قبضہ کے ساتھ ہبہ کردی تھی، اور اس کے بعد مرحومہ نے بھی مذکورہ زمین اپنے بیٹوں کو ہبہ کرکے مالکانہ تصرف اور قبضہ دے دیا تھا، تو دونوں" ہبے "(گفٹ )شرعاً تام اور درست ہیں، لہٰذا مذکورہ زمین مرحومہ کے بیٹوں کی ملکیت ہے، اور مرحومہ کی بیٹیوں کا اس زمین میں بطورِ وارث حصہ طلب کرنا شرعاً درست نہیں۔جس سے احترازلازم ہے۔البتہ مذکور پراپرٹی کے علاوہ اگر مرحومہ کے ترکہ میں کچھ اور ہو تو تمام موجود ورثاء میں حسب ِحصصِ شرعی تقسیم ہوگا، جوکہ بوقت ضرورت ورثاء کی مکمل تفصیل لکھ کر تقسیم کا طریقہ کار معلوم کیا جا سکتاہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی الھندیۃ: هبة المشاع فيما يحتمل القسمة من رجلين أو من جماعة صحيحة عندهما وفاسدة عند الإمام، وليست بباطلة حتى تفيد الملك بالقبض، كذا في جواهر الأخلاطي ( کتاب الھبۃ، ج: 4، ص: 378، ط: ماجدیۃ)
وفیھا أیضا: ومن جملۃ شرائطھا قبض الموھوب لہ قبل موت الواھب کذا فی المحیط إلخ( کتاب الھبۃ، ج: 4، ص: 400، ط: ماجدیۃ)
وفی درر الحکام فی شرح مجلۃ الأحکام: المسألة السابعة - قابلية التقسيم هي بالنظر إلى الحصة الموهوبة فعليه لو وهب شخص قصرا إلى أولاده الأربعة وكان ممكنا تقسيمه إلى أربعة أقسام صحت الهبة كما أنه لو كان غير ممكن تقسيمه إلى أربعة أقسام بل كان ممكنا تقسيمه إلى قسمين أو إلى ثلاثة أقسام صحت الهبة أيضا(المبحث الأول في حق الشروط الباقية المتعلقة بالموهوب، ج: 2، ص: 444، ط: دار الجیل)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94584کی تصدیق کریں
0     31
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
Related Topics متعلقه موضوعات