احکام وراثت

بیٹے اور بیوی کے نام کئے ہوئے مکان کی ملکیت اور ترکہ کی تقسیم کا حکم

فتوی نمبر :
94583
| تاریخ :
2026-04-24
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیٹے اور بیوی کے نام کئے ہوئے مکان کی ملکیت اور ترکہ کی تقسیم کا حکم

السلام علیکم جناب !مسئلہ وراثت کی تقسیم کے بارے میں ہے۔

ہمارے والد صاحب نے تین شادیاں کی تھیں، جن سے ان کے چھ بچے ہیں۔ پہلی بیوی سے ایک بیٹی، دوسری بیوی سے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا، اور تیسری بیوی سے دو بیٹیاں ہیں۔

والد صاحب کی جائیداد میں دو مکان تھے، جن میں سے ایک انہوں نے اپنی دوسری بیوی کے نام کر دیا تھا، جن کے تین بچے ہیں (دو بہنیں اور ایک بھائی)۔ دوسرا مکان اپنے بیٹے کے نام کر دیا تھا۔

اب والد صاحب کا انتقال ہو گیا ہے۔ جو مکان والدہ کے نام تھا، لہٰذا اس مکان کی کیا تقسیم ہوگی؟ کیا یہ مکان٪ 25 والدہ اور ٪75 بہنوں اور بھائی میں تقسیم ہوگا؟ یا سوتیلی بہنوں کا بھی اس میں کوئی حصہ ہے؟

دوسرا مکان جو والد صاحب نے بیٹے کے نام کیا تھا، اس مکان میں بھی سگی بہنیں حصہ مانگ رہی ہیں۔ جب مکان نام ہوا تھا، اس وقت سگی بہنوں نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا۔ اب مکان نام کرنے کے ٹھیک سات سال بعد سگی بہنیں حصہ مانگ رہی ہیں۔

کیا بھائی اپنی سگی بہنوں کو حصہ دے گا؟ یا بھائی اپنی سگی بہنوں اور سوتیلی بہنوں کو بھی حصہ دے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں والد صاحب نے اپنی زندگی میں دوسری بیوی اور بیٹے کو جو مکانات دیے تھے، اگر باقاعدہ ہبہ کرکے ان کا قبضہ و تصرف بھی دے دیا ہو، تو وہ ان کی ذاتی ملکیت شمار ہوں گے اور والد صاحب کے ترکے میں شامل نہیں ہوں گے؛ لہٰذا ان میں کسی وارث(خواہ وہ سگی بہن ہو یا سوتیلی) کا بطورِ وراثت حصہ نہیں ہوگا، البتہ اگروالدمرحوم نے مذکورمکان محض کاغذات میں دوسری بیوی اوربیٹے کے نام کیےہوں ،ان پر باقاعدہ مالکانہ قبضہ وتصرف نہ دیاہو،تووہ بدستوروالدمرحوم کی ملکیت شمارہوں گے ،جنہیں مرحوم کے ترکہ میں شامل کرکے ان کے تمام ورثاء میں حسب حصص شرعی تقسیم کرنالازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في البحر الرائق : قوله وجعلته لك) لأن اللام للتمليك ولهذا لو قال هذه الأمة لك كان هبة ولو قال هي لك حلال لا تكون هبة إلا أن يكون قبله كلام يستدل به على أنه أراد به الهبة كذافي الخلاصة قيد بقوله لك لأنه لو قال ‌جعلته ‌باسمك لا يكون هبة ولهذا قال في الخلاصة لو غرس لابنه كرما إن قال جعلته لابني تكون هبة ،الخ،(ج:7 مؤنۃ رد الودیعۃ علی المالک ص : 285 ناشر:دار الکتب الاسلامی)
وفيه ایضاً: وفي الخلاصة المختار التسوية بين الذكر والأنثى في الهبة،الخ(ہبۃ الاب لطفلۃ ج:7 ص: 288 ناشر:دار الکتب الاسلامی)
وفی مجمع الانہر : وتتم) الهبة (‌بالقبض ‌الكامل) ، ولو كان الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به لقوله عليه السلام: «لا تجوز الهبة إلا مقبوضة» والمراد هنا نفي الملك لا الجواز، الخ(ج: 2 ارکان الہبۃ ص : 353 ناشر : دار طبعۃ العامرۃ )
وفی الہندیۃ: ولو وهب رجل شيئا لأولاده في الصحة وأراد تفضيل البعض على البعض في ذلك لا رواية لهذا في الأصل عن أصحابنا، وروي عن أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - أنه لا بأس به إذا كان التفضيل لزيادة فضل له في الدين، وإن كانا سواء يكره وروى المعلى عن أبي يوسف - رحمه الله تعالى - أنه لا بأس به إذا لم يقصد به الإضرار، وإن قصد به الإضرار سوى بينهم يعطي الابنة مثل ما يعطي للابن وعليه الفتوى هكذا في فتاوى قاضي خان وهو المختار، كذا في الظهيرية.اھ(الباب السادس في الهبة للصغير،ج: 4 ص:391 ناشر: ماجیدیہ)
وفی درر الحکام فی شرح مجلۃ الاحکام : كما تكون أعيان المتوفى المتروكة مشتركة بين وارثيه على حسب حصصهم كذلك،الخ (الفصل الثالث فی بیان دیون المشترکۃ ،ج:3 ص: 55 ناشر :دار جیل)
وفی درر الحکام فی شرح مجلۃ الاحکام : تقسيم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك بين أصحابهم بنسبة حصصهم. فلذلك إذا شرط لأحد الشركاء حصة أكثر من حصته من لبن الحيوان المشترك أو نتاجه لا يصح) تقسم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك بين أصحابها بنسبة حصصهم، الخ(تقسيم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك،ج:3 ص:26 ناشر: :دار جیل)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94583کی تصدیق کریں
0     59
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
Related Topics متعلقه موضوعات