السلام علیکم! محترم مفتی صاحب! مجھے رزق اور کاروبار کے لئے وظیفہ بتائیے کہ اللہ مجھے زیادہ سے زیادہ حلال رزق عطاء فرمائے اور کاروبار میں برکت دے ۔
رزق میں برکت کے لیے”سورۂ واقعہ“کا پڑھنا زیادہ مفید ہے، حدیث میں ہے کہ جو شخص ہر رات”سورۂ واقعہ“پڑھے اس پر کبھی فقر فاقہ نہیں آئے گا، نیز جب بھی گھر میں داخل ہوں تو”سلام“ کے بعد کسی سے بات کرنے سے پہلے”سورۂ اخلاص“پڑھا کریں، مفید و مجرب ہے۔
کما في مشكاة المصابيح: وعن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من قرأ سورة الواقعة فی كل ليلة لم تصبه فاقة أبدا" .وكان ابن مسعود يأمر بناته يقرأن بها فی كل ليلة. رواه البيهقي فی شعب الإيمان ۔ (1/ 668)