احکام وراثت

ورثاء کا ایک وارث سے سابقہ استعمال شدہ ترکہ سے حصہ مانگنا

فتوی نمبر :
93959
| تاریخ :
2026-04-08
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ورثاء کا ایک وارث سے سابقہ استعمال شدہ ترکہ سے حصہ مانگنا

ایک موروثی زمین ہے، ورثاء میں سے ایک وارث جو بڑا ہے، وہ گزشتہ 20 سال سے اس زمین کو خود استعمال کر رہا ہے۔ اب دوسرے بھائی یا باقی ورثاء جو اس وقت بچے تھے، اب بالغ ہو گئے ہیں۔ کیا وہ یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ تم نے جتنی مدت اس زمین سے فائدہ اٹھایا ہے، اس تمام عرصے کی آمدنی ہمیں ہمارے حصے کے مطابق اداکرے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں مرحوم کے انتقال کےساتھ ہی مذکور موروثی زمین تمام ورثاء کی مشترکہ ملکیت بن گئی تھی ، لہٰذا کسی ایک وارث کو محض بڑا ہونے کی وجہ سے دوسرے ورثاء کواس زمین کے منافع سے محروم کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ تاہم اگر متروکہ زمین مذکوربڑے بھائی کے ذاتی استعمال میں رہی ہو،اور شروع سے کرایہ داری کا معاہدہ طے نہ ہوا ہو، تو ایسی صورت میں اگرچہ اس بھائی پرشرعاًگزشتہ سالوں کاکرایہ اداکرناتولازم نہیں،البتہ اپنے اس عمل کی وجہ سے بڑابھائی گناہ گارہواہے ،جس پراسے بصدق دل توبہ واستغفاراور دیگرورثاء سے معافی بھی مانگنی چاہیئے اورجلدازجلدمتروکہ زمین اورمرحوم کادیگرترکہ اس کے تمام ورثاء میں حسب حصص شرعی تقسیم کرکے اس ذمہ داری سے سبکدوشی کی فکر کرنی چاہیے ،تاہم اگروہ اس زمین کوحسب سابق اپنے زیر استعمال رکھناچاہتاہو،اورباقی ورثاء بھی اس پرآمادہ ہوں ،توسب ورثاء کی باہمی رضامندی سے کرایہ داری کامعاہدہ طے کرکے اس زمین کواپنے زیراستعمال رکھنے کی بھی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: لو واحد من الشريكين سكن … في الدار مدة مضت من الزمن فليس للشريك أن يطالبه … بأجرة السكنى ولا المطالبه بأنه يسكن من الأول … لكنه إن كان في المستقبل يطلب أن يهايئ الشريكا … يجاب فافهم ودع التشكيكا اھ (كتاب الشركة، ج: ٣، ص: ٣٣٧، ط: سعيد)
وفي درر الحكام في شرح مجلة الاحكام: لا يلزم ضمان المنفعة في مال استعمل بتأويل ملك، ولو كان معدا للاستغلال. مثلا لو تصرف مدة أحد الشركاء في المال المشترك بدون إذن شريكه مستقلا، فليس للشريك الآخر أخذ أجرة حصته؛ لأنه استعمله على أنه ملكه. لا يلزم ضمان المنفعة في مال استعمل أو عطل بتأويل، وليس فيه مال موقوف أو مال لصغير، بل كان جميعه ملكا انظر المادة (1075) ؛ لأن المتصرف لما كان تصرفه فيه على أنه ملكه، فلا يكون راضيا بالأجرة، وإن كان مما هو معد للاستغلال (الى قوله) أولا: مثلا لو تصرف أحد الشركاء تغلبا في المال المشترك كالدار والحانوت مدة بدون إذن شريكه مستقلا واستعمله بنفسه، فليس للشريك الآخر أخذ أجرة حصته؛ لأنه استعمله على أنه ملكه، كما أنه ليس له أن يطالب بسكنى الدار وحده بقدر ما سكنها شريكه انظر المادة (1083) حتى أن الساكن إذا دفع إلى شريكه أجرة حصته يزعم أنها تلزمه فله استردادها بعد ذلك انظر المادة (97) اھ ((المادة 597) لا يلزم ضمان المنفعة في مال استعمل بتأويل ملك، ج: ١، ص: ٦٩٠، ط: دار الجيل)
وفي درر الحکام فی شرح مجلۃ الاحکام: أما إذا سكن أحد صاحبي الدار المشتركة فيها بلا إذن الآخر مدة فيكون قد سكن في ملكه فلذلك لا يلزمه إعطاء أجرة لأجل حصة شريكه واذا احترقت الدار قضاء فلا يلزمه ضمانها. كل واحد من الشركاء في شركة الملك أجنبي في حصة الآخر في التصرف المضر (الطحطاوي) أما في حصته فهو مالك ومتصرف كما سيوضح قريبا انظر المادة اھ (المادة 1075) كل واحد من الشركاء في شركة الملك أجنبي في حصة الآخر، ج: ٣، ص: ٢٨، ط: دار الجيل)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93959کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات