اشیاء و مصارف مسجد

زیر تعمیر مسجد کو ختم کرکے مدرسہ بنانا

فتوی نمبر :
93257
| تاریخ :
2026-03-15
عبادات / احکام مسجد / اشیاء و مصارف مسجد

زیر تعمیر مسجد کو ختم کرکے مدرسہ بنانا

محترمی و مکرمی جناب مفتی صاحب، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گزارش ہے کہ نئی مسجد کا نقشہ ہمراہ ہے، ابھی صرف چار دیواری ہے ، محراب کی شکل بنی ہوئی ہے، نماز با جماعت ابھی تک کوئی نہیں ادا کی گئی، چھت بھی نہیں ہے اور قبلے کا تقریباً 17 ،18 درجے کا فرق ہے اور مسجد کے لیے جو پہلی صورت ہے نہ برآمدہ ہے، نہ ہی صحن ہے اور یہ بھی معلوم نہیں کہ پہلے جنہوں نے یہ کام کیا ہے مسجد کی نیت کیا ہے یا نہیں، اس لیے کہ بعض دفعہ مسجد مکمل ہونے کے بعد نیت کی جاتی ہے۔ واللہ اعلم
مسئلہ طلب یہ ہے کہ اسی پلاٹ میں اگر مسجد اس جگہ سے مشرق کی طرف بنا دی جائے اور مغرب کی جانب میں مدرسہ اور گھر تعمیر ہو تو اس لحاظ سے مسجد بھی اور برآمدہ بھی اور صحن بھی ٹھیک ہے ، سردیوں میں صحن میں دھوپ بھی خوب ہو گی اور مغرب کی جانب مدرسے کے لیے کافی اضافی جگہ مل جائے گی۔ اس موجودہ ترتیب سے جو عرض کی ہے ،براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ایک دفعہ مسجد شرعی بن جانے کے بعد وہ جگہ تا قیامت مسجد ہی رہتی ہے ،اس جگہ کو کسی اور مصرف میں استعمال کرنا شرعاًجائز نہیں ،چنانچہ صورتِ مسئولہ میں اگرمسجدکے لیے وقف شدہ سابقہ جگہ میں باقاعدہ باجماعت نمازہوچکی ہو، تو وہ مسجد شرعی بن چکی ہے،اگرچہ اس کےقبلہ رخ میں 17/18ڈگری انحراف پایا جاتاہو ،لہٰذا اب اس حصہ کوتوسیع کے نام پر مسجد سے خارج کرکے اس پر مدرسہ، گھر یا دیگر تعمیرات کرنا شرعاً جائز نہیں۔
البتہ اگر تحقیق سے یہ بات معلوم ہو جائے کہ مذکورہ جگہ ابھی تک شرعی مسجد کے طور پر وقف نہیں ہوئی تھی، بلکہ بطورِمصلی(جائےنماز)اس میں نمازباجماعت کی ادائیگی ہوتی رہی ہو، اگرچہ اس کی چار دیواری، محراب یا مسجد کی شکل بنائی گئی ہو، تو اسے مسجد سے خارج کرکے اسی پلاٹ کے دوسرے حصے میں مسجد قائم کرنے کی گنجائش ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار : تحت (قوله: والأصح أنه عنده جائز إلخ) ثم إن أبا يوسف يقول يصير وقفا بمجرد القول لأنه بمنزلة الإعتاق عنده، وعليه الفتوى. اھ ( كتاب الوقف ج:4،ص:338، مط: دار الفكر – بيروت)۔
وفیہ أیضاً : فعلم أن الانحراف اليسير لا يضر، وهو الذي يبقى معه الوجه أو شيء من جوانبه مسامتا لعين الكعبة أو لهوائها، الخ [مطلب في ستر العورة] ج:1،ص:430، مط: دار الفكر – بيروت)۔
وفی الفتاوى الهندية: وإذا خرج عن ملك الواقف بالقضاء عنده وبمجرد الوقف عند أبي يوسف - رحمه الله تعالى - لا يدخل في ملك الموقوف عليه كذا في الكافي وهو المختار ۔۔۔وذكر الوقف لوحده أو الحبس معه يثبت به الوقف على ما هو المختار وهو قول أبي يوسف - رحمه الله تعالى الخ([فصل في الألفاظ التي يتم بها الوقف وما لا يتم بها] ج:2،ص: 352، 358، مط: دار الفكر – بيروت)۔
وفیھا أیضاً :وإذا سلم المسجد إلى متول يقوم بمصالحه يجوز وإن لم يصل فيه، وهو الصحيح، كذا في الاختيار شرح المختار وهو الأصح كذا في محيط السرخسي وكذا إذا سلمه إلى القاضي أو نائبه، كذا في البحر الرائق.اھ [الفصل الأول فيما يصير به مسجدا وفي أحكامه وأحكام ما فيه] ج :2، ص:455، مط: دار الفكر – بيروت)۔
وفی البحر الرائق شرح كنز الدقائق: وقال أبو يوسف هو مسجد أبدا إلى قيام الساعة لا يعود ميراثا ولا يجوز نقله ونقل ماله إلى مسجد آخر سواء كانوا يصلون فيه أو لا وهو الفتوى كذا في الحاوي القدسي الخ([جعل مسجدا تحته سرداب أو فوقه بيت وجعل بابه إلى الطريق] ج:5، ص:272، مط: دار الكتاب الإسلامي)۔
وفی خزانة المفتين : ولو جعل دارَه مسجداً و فتح الباب إلى السِّكَّة وسُلّم إلى المتولّي، أو صلّى فيه بجماعة أو صُلِّي فيه بإذنه بجماعة يصير مسجداً اھ( كتاب الصلاة، فصل في المسجد، ص : 384، مط: دار الفكر – بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93257کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے اضافی سامان اور پرانی مسجد کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مقامی تبلیغی حضرات کا مسجد میں کھانا،پینا اور لائٹ وغیرہ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کسی وجہ سے مسجد کو بیچنا،اور اسکی اشیاء کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 3
  • مسجد کی اشیاء جنریٹر وغیرہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پیسوں سے وکیل کی فیس دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ٹیکس چھپانا - ملکی قوانین کی خلاف ورزی

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 5
  • دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے کسی کے کفر کا فتوی نکلوانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شوہر کو گالی دینے سے ایمان و نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • شہید مسجد کی لکڑی و ملبہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی پرانی اشیاء بیچ کران پیسوں سے نئی اشیاء خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • فتنہ کے ڈر سے مسجد فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کی زمین پر مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے کمرے کو کرایہ پر دے کر اس کی آمدنی مسجد میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد میں دی جانے والی رقم کی حیثیت

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کیامسجد کی کوئی چیز مسجد کے علاوہ باہر استعمال کرنا شرعاً درست ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پانی سے وضو کرکے بغیر عبادت کے نکلنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد منہدم کرکے دوسری جگہ مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • خادمِ مسجد کو مسجدکی گیس سے کنکشن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی وقف زمین عام آدمی استعمال کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد یا عیدگاہ میں امراء کیلئے صفوں میں جگہ مختص کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد سے کتاب پڑھنے کی خاطر گھر لے کر آنا اور پھر اپنے پاس ہی رکھ لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امام کو مسجد کے چندہ سے اس کی برطرفی کی صورت میں تنخواہ کے طور پر اضافی پیسے دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی ازسرنو تعمیر کے دوران پرانے نقشہ کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات