کیا اسٹیمر، انہیلر، نیبولائزر، پف مشین کے استعمال سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے یا نہیں؟ کیا ان کے استعمال سے کوئی چیز معدے تک پہنچتی اور داخل ہوتی ہے؟استفتاء سوالنامہ :جب کوئی روزہ دار شخص دمہ (Asthma)، سائنس (Sinus) یا سانس کی نالی کے کسی بھی قسم کے انفیکشن وغیرہ میں مبتلا ہو اور درج ذیل طریقوں میں سے کسی ایک کا استعمال کرے، تو کیا اس کے ذریعے پانی، بھاپ، دھند (Mist)، دوائیں، ذرات وغیرہ جسم کے اندر داخل ہو کر اس کے معدے تک پہنچتے ہیں یا نہیں؟1۔ اسٹیمر مشین یا ابلتے ہوئے پانی کے برتن/پتیلے سے بھاپ لینا،2۔ پف کا استعمال کرنا،3۔ انہیلر کا استعمال کرنا،4۔ نیبولائزر مشین کا استعمال کرنا،ازراہِ کرم بتائیے کہ اگر کوئی روزہ دار مذکورہ بالا امور انجام دے تو کیا اس کا روزہ برقرار رہے گا یا فوراً فاسد ہو جائے گا؟نیز مذکورہ طریقوں کے استعمال سے کسی چیز کے معدے میں داخل ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں سائنس دانوں، پلمونولوجی کے ماہر ڈاکٹروں اور جید علماءِ شریعت کی متفقہ رائے کیا ہے؟
واضح ہو کہ کوئی چیز منافذِ اصلیہ (یعنی قدرتی سوراخ) کے ذریعہ جوفِ دماغ یا جوفِ بطن تک پہنچ جائے تو اس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے، لہٰذا صورتِ مسؤلہ میں مذکور نيبولائیزر اور انہیلر کے استعمال سے دوائی کے ذرات اور اسٹیم سےپانی کے ذرات چونکہ منافذِ اصلیہ سے جسم میں داخل ہو جاتے ہیں، اس لیے روزے کی حالت میں ان چیزوں کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جائے گا، اور اس کی قضا لازم ہوگی۔
كمافي الدرالمختار:(أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان) ولو ذاكرا استحسانا لعدم إمكان التحرز عنه، ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عودا أو عنبرا له ذاكرا لإمكان التحرز عنه فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي اھ(كتاب الزكاة،ج:٢،ص:٣٩٥،ط:سعيد)
وفي ردالمحتار:(قوله: أنه لو أدخل حلقه الدخان) أي بأي صورة كان الإدخال، حتى لو تبخر ببخور وآواه إلى نفسه واشتمه ذاكرا لصومه أفطر لإمكان التحرز عنه وهذا مما يغفل عنه كثير من الناس، ولا يتوهم أنه كشم الورد ومائه والمسك لوضوح الفرق بين هواء تطيب بريح المسك وشبهه وبين جوهر دخان وصل إلى جوفه بفعله إمداد وبه علم حكم شرب الدخان ونظمه الشرنبلالي في شرحه على الوهبانية ويمنع من بيع الدخان وشربه(الى قوله)وشاربه في الصوم لا شك يفطرويلزمه التكفير لو ظن نافعا(لى قوله)كذا دافعا شهوات بطن فقرروا اھ(كتاب الزكاة،ج:٢،ص:٣٩٥،ط:سعيد)
وفي حاشیۃ الطحطاوی علی مراقي الفلاح:"أو أدخل دخانا بصنعه" متعمدا إلى جوفه أو دماغه لوجود الفطر هذا في دخان غير العنبر والعود وفيهما لا يبعد لزوم الكفارة أيضا للنفع والتداوي وكذا الدخان الحادث شربه وابتدع بهذا الزمان كما قدمناه اھ(باب ما يفسد الصوم من غير كفارة،ص:٢٥٤،ط:سعيد)
روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0