میرا سوال یہ ہے کہ روزے کی حالت میں اگر غسل فرض ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اس کی قضاء واجب ہوجاتی ہے؟ واضح رہے کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں۔
روزہ کی حالت میں احتلام کی وجہ سے غسل واجب ہوجائے تو اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں، پڑتا تاہم اگر کسی اور وجہ سے غسل لازم ہو تو اس کی تفصیل لکھ کر دوبارہ حکمِ شرعی معلوم کیا جاسکتا ہے۔
فی البحر: (قوله او احتلم او انزل بنظر) ای لا یفطر لحدیث السنن لا یفطر من قاء ولا من احتلم ولا من احتجم ولانه لم یوجد الجماع صورة لعدم الایلاج حقیقة ولا معنی لعدم الانزال عن شهوة المباشرة. (ج۲، ص۲۷۲)
وفی الهدایة: فان نام فاحتلم لم یفطر لقوله ﷺ ثلث لا یفطرن الصیام القیٔ والحجامة والاحتلام ولا نه لم توجد صورة الجماع ولا منی وهو الانزال عن شهوة المباشرة. الخ (ج۱، ص۲۱۷)
روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0عادۃً بلا ارادہ عضوِ خاص کو ہلانے سے انزال ہو جائے تو روزے کا حکم؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0