روزہ کے مفسدات و مکروهات

روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ

فتوی نمبر :
33089
| تاریخ :
2018-02-15
عبادات / روزہ و رمضان / روزہ کے مفسدات و مکروهات

روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ

۱۔میں نے ایک فتویٰ پڑھا ہے کہ دورانِ روزہ اگر کوئی عورت اپنی انگلی ،طہارت کے غرض سے شرمگاہ میں ڈالے تو روزہ فاسد ہو جاتا ہے ، میں نے یہ کام مسلسل کیا ہے اور میں نہیں جانتی تھی کہ اس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے ، اب مجھے کیا کرنا چاہیۓ ؟
۲۔ عورت کے لیے استنجاء کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ انگلی کو شرمگاہ کے اندر ڈالنا چاہیے اور کس حد تک؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

روزے کی حالت میں اگر عورت کو اپنا روزہ یاد ہو اور وہ گیلی انگلی شرمگاہ میں ڈال دے تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اب اگر سائلہ نے روزہ یاد ہونے کی حالت میں ایسا کیا ہو تو ایک اندازے کے مطابق ان روزوں کی قضاء لازم ہے ، عورت کے لۓ استنجاء کا طریقہ یہ ہے کہ جب پیشاب آنا بند ہوجائے تو شرمگاہ کے خارجی حصے کو پانی سے پاک کرے ، انگلی شرمگاہ میں ڈالنے کی ضرورت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (أو أدخل أصبعه اليابسة فيه) أي دبره أو فرجها و لو مبتلة فسد الخ
و فی حاشية ابن عابدين : (قوله : و لو مبتلة فسد) لبقاء شيء من البلة في الداخل و هذا لو أدخل الأصبع إلى موضع المحقنة كما يعلم مما بعده قال ط و محله إذا كان ذاكرا للصوم و إلا فلا فساد كما في الهندية عن الزاهدي اهـ (2/ 397)۔
و فیه أیضاً : (قوله : يجب الاستبراء إلخ) هو طلب البراءة من الخارج بشيء مما ذكره الشارح حتى يستيقن بزوال الأثر . و أما الاستنقاء هو طلب النقاوة و هو أن يدلك المقعدة بالأحجار أو بالأصابع حالة الاستنجاء بالماء . و أما الاستنجاء فهو استعمال الأحجار أو الماء ، هذا هو الأصح في تفسير هذه الثلاثة كما في الغزنوية . و فيها أن المرأة كالرجل إلا في الاستبراء فإنه لا استبراء عليها ، بل كما فرغت تصبر ساعة لطيفة ثم تستنجي اھ (1/ 344)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بیک سلطان جمادل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 33089کی تصدیق کریں
0     909
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 4
  • روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 6
  • روزےکی حالت میں غسل فرض ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتاہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا بچے کو دودھ پلانےسے روزہ ٹوٹ جائے گا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 2
  • ہومیوپیتھک دواسونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • حالتِ روزہ میں ، استنجاء سے متعلق احتیاطیں

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • اسقاطِ حمل سے آنے والے خون کے دوران روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں خون دینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کان میں تیل ڈالنےسے روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا روزے کی حالت میں کھارے پانی سے وضو کرنا صحیح ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا رمضان میں غسل کرنے کا الگ طریقہ ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں احتلام ہونے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے میں غسل کرتے ہوئے ناک منہ میں پانی ڈالنے کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 1
  • کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں بیوی سے بوس وکنار کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حا لت میں مسوڑھوں سے خون نکلنے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • سوتے ہوئے دانت سے خون آنے کی صورت میں روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے اور حالت نماز میں قے آکر نگلنے کی صورت میں روزے نماز کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں ناک میں ڈراپس کا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
Related Topics متعلقه موضوعات