احکام وراثت

مرحوم کی بیٹی کے ساتھ بہن ہونے کی صورت میں ترکہ کی تقسیم

فتوی نمبر :
92622
| تاریخ :
2026-02-25
معاملات / ترکات / احکام وراثت

مرحوم کی بیٹی کے ساتھ بہن ہونے کی صورت میں ترکہ کی تقسیم

مرحوم شخص "X" ہے۔
"X" کے والدین زندہ نہیں ہیں (انتقال ہو چکا ہے)۔
"X" کی بیوی بھی زندہ نہیں ہے (انتقال ہو چکا ہے)۔
"X" کی دو بیٹیاں زندہ ہیں۔
"X" کی ایک بہن زندہ ہے۔
"X" کا ایک بھائی تھا جو "X" کی وفات سے 10 سال پہلے فوت ہو چکا تھا۔
اس مرحوم بھائی کی ایک بیٹی (بھتیجی) اور ایک بیٹا (بھتیجا) زندہ ہیں۔
اسلام کے مطابق اس وراثت کا کیا حکم ہوگا؟
جزاک اللہ خیراً!!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جس وارث کا انتقال مورث کی زندگی میں ہو جائے وہ شرعاً اس کے انتقال کے بعد اس کے ترکہ میں حصہ دار نہیں بنتا، چنانچہ صورت مسئولہ میں بھائى کا انتقال چونکہ مرحوم کی زندگی میں ہوگیا تھا، لہٰذا وہ اس کے ترکہ میں حصہ دار نہ ہوگا، اسى طرح اس كے بھائى كى اولاد كو بھى كچھ نہىں ملے گا كىونكہ مرحوم کے موجوده ورثاء مىں اس كى بہن موجود ہے، جو كہ مرحوم كى بىٹىوں کے ساتھ ملكر عصبہ بنے گی، بىٹىوں كو ان كا شرعى حصہ دىنے كے بعد بقیہ مال کی حقدار وہی ہن ہوگی، تاہم اگر ورثاء مرحوم بھائی کی اولاد کو اپنی مرضی و خوشی سے کچھ دینا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار ہے، مگر ایسا کرنا ان پر لازم نہیں۔
اس کے بعد واضح ہو کہ مرحوم کا ترکہ اس کے موجودہ ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد، سونا، چاندی، زیورات، نقد رقم، اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے، اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (3/1) کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے، اس کے کل تىن (3) حصے بنائے جائیں،جن میں سےہربیٹى كو اىك (1) حصے، اور بہن كو بھى اىك (1) حصےدیےجائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في رد المحتار: والمراد بالفرائض السهام المقدرة كما مر فيدخل فيه العصبات، وذو الرحم لأن سهامهم مقدرة وإن كانت بتقدير غير صريح، وموضوعه: التركات، وغايته: إيصال الحقوق لأربابها، وأركانه: ثلاثة وارث ومورث وموروث. وشروطه: ثلاثة: موت مورث حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة ووجود وارثه عند موته حيا حقيقة أو تقديرا كالحمل والعلم بجهة إرثه اهـ [كتاب الفرائض، ج:6 ص:758 ط: سعيد)
وفي رد المحتار أيضاً: اعلم أن للأخوات لغير أم سبعة أحوال خمسة تتحقق في الأخوات لأبوين، والأخوات لأب: وهي الثلاثة المارة في بنات الصلب، والرابعة: أنهن يصرن عصبات مع البنات أو بنات الابن اهـ [كتاب الفرائض، ج:6 ص:772 ط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92622کی تصدیق کریں
1     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات