فدیہ

فدیہ کی رقم سے روزہ افطار کروانے کا حکم

فتوی نمبر :
92523
| تاریخ :
2026-02-23
عبادات / روزہ و رمضان / فدیہ

فدیہ کی رقم سے روزہ افطار کروانے کا حکم

کیا بیمار شخص فدیہ کی رقم لوگوں کو روزہ افطار کرنے کے لیے لگا سکتا ہے۔ کیا یہ جائز ہوگا؟اور اسکا فدیہ ادا ہوجائے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کے فدیہ کی رقم کسی مستحق زکوۃ شخص کو باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ دینا لازم اور ضروری ہے ،اس کے بغیر فدیہ ادا نہ ہوگا ،لہذا اگر کوئی بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی استطاعت نہ رکھتا ہواور آئندہ بھی صحت یابی کی امید نہ ہو جس کی وجہ سے وہ فدیہ دے رہا ہو تو اس کی ذمہ فدیہ کی رقم یا فدیہ کی رقم سے خریدی گئی اشیاء (اناج وغیرہ )کسی مستحق زکوٰۃ شخص کو مالکانہ طور پر دینا لازم اور ضروری ہوگا ،کسی مستحق زکوٰۃکو فدیہ مالکانہ طور پر دینے کی بجائے روزہ داروں کو افطار کرانے کے لیے رقم دینےسے فدیہ ادا نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فى الهندية:و مصرف هذہ الصدقة ما هو مصرف الزکاۃ.(الباب الثامن فی صدقۃ الفطر،ج:١،ص:١٩٤)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عاشق یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92523کی تصدیق کریں
0     115
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیخ فانی - عمرہ رسیدہ شخص روزہ رکھنے کے بجائے فدیہ دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   فدیہ 1
  • غیر مسلم کو تفسیرِ قرآن ہدیہ کرنا - نماز و روزہ کے فدیہ کی مقدار اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • دمہ کے مریض کے لئے روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی ادائیگی رقم کی صورت میں کرتے وقت قیمت کی تعیین کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • حاملہ عورت کا قضا روزوں کا فدیہ دینا

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • میت کی قضاء نمازوں کا , فدیہ دینے کا تفصیلی طریقہ اور شرعی حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • نمازوں کے فدیہ اور ترکہ کی تقسیم کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • رمضان کے روزوں کا فدیہ کتنا ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • گزشتہ سالوں کا فدیہ ادا کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی رقم سے روزہ افطار کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • والد کے روزوں کے فدیہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات