احکام وراثت

والد کے نام پر خریدے ہوئے گھر کی ملکیت کا حکم

فتوی نمبر :
92068
| تاریخ :
2026-02-12
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کے نام پر خریدے ہوئے گھر کی ملکیت کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم تین بھائی ،چھ بہنیں، والد اور والدہ ،سب ایک ساتھ رہتے تھے ،مجھے میرے سیٹھ نے پیسے دئیے جگہ خریدنے کیلئے تو میں نے ان پیسوں سے جگہ خریدی ،اور میرا ایک بھائی کچھ عرصہ ہمارے ساتھ رہ کر پھر اپنی فیملی کو ساتھ لے کر الگ ہوگئے ،اس کے بعد پھر والد صاحب کا انتقال ہوگیا، پھر جو بھائی الگ ہوا تھا، اسکا انتقال ہوا،اور چھ بہنوں کی شادیاں بھی ہوگئی ،اب ہم اس گھر میں صرف دو بھائی رہتے ہے اور میں نے یہ جگہ دوبارہ تعمیر کروائی اور 1400000 لاکھ روپے خرچ کئے، اب میری والدہ کا انتقال ہوچکا ہے اور اب میں یہ جگہ بیچ رہا ہوں ،آپ قرآن وحدیث کی روشنی میں بتائیں کہ سب کا کتنا حصہ بنتا ہے ؟ :1400000لاکھ،
نوٹ: سیٹھ نے مجھے پیسے دیتے وقت یہ کہا تھا کہ مکان اپنے نام پر کر لو ،لیکن اس وقت والد صاحب زندہ تھے تو میں نے اپنے نام کرنا مناسب نہیں سمجھا ،بلکہ والد کے نام کردیا ،اور تعمیر بھی میں نے والد کی وفات کے بعد کی ،

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں سائل نے مذکور مکان اگر فقط احتراماً والد کے نام کیا ہو، انہیں باقاعدہ مالک بنانے کا اس کا ارادہ نہ ہو ،تو ایسی صورت میں یہ گھر سائل ہی کا ہے،دوسرے بہن بھائی کا اس میں کوئی حصہ نہیں اور نہ ہی وہ اس کا مطالبہ کرسکتے ہیں ،تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو سوال مکرر پوری وضاحت کے ساتھ لکھ کر جمع کرادیں تو ان شاء اللہ غور وفکر کے بعد حکم شرعی سے آگاہ کردیا جائیگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

‌کما فی الدر: بخلاف ‌جعلته ‌باسمك فإنه ليس بهبة وكذا هي لك حلال إلا أن يكون قبله كلام يفيد الهبة خلاصة،ج: 5،ص: 689۔)
و فی البحر: لو قال ‌جعلته ‌باسمك لا يكون هبة ولهذا قال في الخلاصة لو غرس لابنه كرما إن قال جعلته لابني تكون هبة وإن قال باسم ابني لا تكون هبة،ج: 7،ص: 285۔)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92068کی تصدیق کریں
0     105
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات