احکام وراثت

والد کا پلاٹ کے متعلق ایک بیٹے سے یہ کہہ دینے سے"اگر یہ مل گیا تو یہ تمہارا ہوگا" بیٹا مالک بن جائے گا؟

فتوی نمبر :
91840
| تاریخ :
2026-02-07
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کا پلاٹ کے متعلق ایک بیٹے سے یہ کہہ دینے سے"اگر یہ مل گیا تو یہ تمہارا ہوگا" بیٹا مالک بن جائے گا؟

السلام علیکم! ہم چار بھائی ہیں۔ میرے والد صاحب کا ایک پلاٹ تھا، جس کے بارے میں وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ "اگر یہ مل گیا تو یہ تمہارا ہوگا"۔ یہ بات میرے والد میری فیملی کے سامنے بہت مرتبہ کہہ چکے تھے۔ اور اپنے انتقال سے کچھ روز قبل وہ اس پلاٹ کی اصل فائل میرے ہاتھ میں دے گئے۔ تو اب کیا اس پلاٹ میں میرے بھائیوں کا کوئی حصہ ہوگا یا نہیں؟ رہنمائی فرما دیجیے۔ جزاک اللہ خیرا.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی، کہ اس کے والد مرحوم کو اس کی زندگی میں اس پلاٹ پر قبضہ ملا تھا یا نہیں؟ تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جائے، تا ہم اگر سائلہ کے والد مرحوم نے فقط منہ زبانی مذکور پلاٹ سائلہ کے حوالہ کرنے کی صراحت کی ہو، اور اسے کاغذات حوالے کئیے ہوں، اور وہ پلاٹ اپنے قبضہ میں لے کر باقاعدہ سائلہ کو اس پر مالکانہ قبضہ نہ دیا ہو تو فقط کا غذات حوالہ کرنے سے سائلہ اس پلاٹ کی مالک نہیں بنی ، بلکہ وہ پلاٹ بدستور والد مرحوم ہی کی ملکیت شمار ہو کر تمام ورثاء میں حسب حصص شرعیہ تقسیم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (وشرائط صحتها في الواهب العقل والبلوغ والملك) (إلى قوله) و) شرائط صحتها (في الموهوب أن يكون مقبوضا غير مشاع مميزا غير مشغول) كما سيتضح.
وفيه أيضا: وفي النتف ثلاثة عشر عقدا لا تصح بلا قبض.اهـ
وفي رد المحتار: (قوله: وفي النتف ثلاثة عشر) أحدها: الهبة (كتاب الهبة، ج: 5، ص: 690، ط: إيج إيم سعيد)
وفي الدر المختار أيضا: (والتمكن من القبض كالقبض فلو وهب لرجل ثيابا في صندوق مقفل ودفع إليه الصندوق لم يكن قبضا) لعدم تمكنه من القبض.اهـ (كتاب الهبة، ج: 5، ص: 690، ط: إيج إيم سعيد)
وفيه أيضا: وفي الخانية لا بأس بتفضيل بعض الأولاد في المحبة لأنها عمل القلب، وكذا في العطايا إن لم يقصد به الإضرار، وإن قصده فسوى بينهم يعطي البنت كالابن عند الثاني وعليه الفتوى ولو وهب في صحته كل المال للولد جاز وأثم.اهـ (كتاب الهبة، ج: 5، ص: 696، ط: إيج إيم سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91840کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات