آمدنی و مصارف

افیون کی کاشت سے کمائے ہوئے پیسوں کا حکم

فتوی نمبر :
91827
| تاریخ :
2026-02-07
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

افیون کی کاشت سے کمائے ہوئے پیسوں کا حکم

السلام علیکم ورحمۃاللہ ،محترم مفتی صاحب زید مجدکم!عرض ہے کہ ہمارے گاؤں، بلوجستان ضلع ،قلعہ عبداللہ میں تاریاق(افیون)کی کاشت بکثرت ہوتی ہے،اس بارے میں علاقے میں مختلف آراء پائی جاتی ہیں،بعض حضرات کا کہنا ہے کہ یہ دواؤں میں استعمال ہوتی ہے، اس لئے کاشت جائز ہے،اور بعض حضرات کی دلیل یہ ہوتی ہے کہ ہمارے علاقے میں روزگار کے جائز مواقع موجود نہیں ہے،اس مجبوری کی بناء پر یہ کاشت کی جاتی ہے،اور بعض حضرات یہ بھی کہتے ہیں کہ انہیں چند علماء نے بتایا ہے کہ اسمیں کوئی حرج نہیں،دریافت طلب امر یہ ہے کہ:کیا شریعتِ مطہرہ کی رو سے افیون کی کاشت اس کی خریدوفروخت،اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن جائز ہے یانہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ افیون کی تجارت اور کاشت کو حضرت امام ابویوسف اور امام محمد رحمہما اللہ نے بالکل ناجائز قرار دیا ہے ،خصوصاً جبکہ اس وقت اس کا جائز استعمال نہ ہونے کے برابر ہے اور حکومت نے اس کی تجارت اور کاشت پر پابندی بھی عائد کی ہے،اور حکومت کی جائز پابندی پر عمل کرنا بھی واجب ہے اور اس کی خلاف ورزی ناجائز اور گناہ ہے، اس لئے افیون وغیرہ کی تجارت اور کاشت شرعاً بھی جائز نہیں، اس لئےاس سے مکمل طور پر اجتناب لازم ہے، تاہم اگر کسی نے افیون کو فروخت کر کےاس سے نفع حاصل کرلیا تو چونکہ فی الجملہ اس کا جائز استعمال ممکن ہے،لہٰذا اس کی آمدنی کو حرام نہیں کہا جائیگا،تاہم آئندہ اس کاروبار سے اجتناب کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (ويحرم أكل البنج والحشيشة) هي ورق القتب (والأفيون) لأنه مفسد للعقل ويصد عن ذكر الله وعن الصلاة (لكن دون حرمة الخمر، فإن أكل شيئا من ذلك لا حد عليه وإن سكر) منه (بل يعزر بما دون الحد) كذا في الجوهرة،الخ ( کتاب الاشربۃ،ج:6،ص:458،م:سعید)
وفیہ ایضاً: (وصح بيع غير الخمر) مما مر، ومفاده صحة بيع الحشيشة والأفيون.قلت: وقد سئل ابن نجيم عن بيع الحشيشة هل يجوز؟ فكتب لا يجوز، فيحمل على أن مراده بعدم الجواز عدم الحل.الخ (کتاب الاشربۃ ،ج :6،ص : 454، م:سعید)۔
و في الشامیۃ: (قوله وصح بيع غير الخمر) أي عنده خلافا لهما في البيع والضمان، لكن الفتوى على قوله في البيع، وعلى قولهما في الضمان إن قصد المتلف الحسبة وذلك يعرف بالقرائن، وإلا فعلى قوله كما في التتارخانية وغيرها.ثم إن البيع وإن صح لكنه يكره كما في الغاية (إلی قوله) أقول: والظاهر أن مرادهم التحريم مطلقا وسد الباب بالكلية وإلا فالحرمة عند قصد اللهو ليست محل الخلاف بل متفق عليها كما مر ويأتي، يعني لما كان الغالب في هذه الأزمنة قصد اللهو لا التقوي على الطاعة منعوا من ذلك أصلا (إلی قوله) و في أول طلاق البحر: من غاب عقله بالبنج والأفيون يقع طلاقه إذا استعمله للهو وإدخال الآفات قصدا لكونه معصية، وإن كان للتداوي فلا لعدمها، كذا في فتح القدير، وهو صريح في حرمة البنج والأفيون لا للدواء۔(کتاب الاشربۃ،ج:6،ص:454تا457،م:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91827کی تصدیق کریں
0     244
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات